Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی میں پٹاخوں کے ذخیرے،فروخت  اور استعمال پر پابندی

دہلی میں پٹاخوں کے ذخیرے،فروخت  اور استعمال پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کےلئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دہلی میں سبھی طرح کے پٹاخوں کے ذخیرے ، فروخت اور ان کے استعمال پر پوری طرح سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہاکہ دہلی میں آلودگی کی خطرناک صورتھال کے پیش نظر گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ  بھی ہر طرح کے پٹاخوں کے ذخیرے ، فروخت اور استعمال پر پابند لگائی جارہی ہے جس سے لوگوں کو راحت دی جاسکے ۔

چیف منسٹر نے سبھی تاجروں سے اپیل کی کہ اس بات مکمل پابندی کو دیکھتے ہوئے پٹاخوں کا کسی بھی طرح ذخیرہ نہ کریں۔ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے سبھی کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ وہیں این جی ٹی نے بھی جہاں پر ہوا کے معیار خراب یا بہت خراب کے زمرے میں ہے ، وہاں کورنا کے دوران پٹاخوں کے ذخیرے ، فروخت اور استعمال پر پوری پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ۔

کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ تین برسوں سے دیوالی کے دوران دہلی کی آلودگی کی خطرناک حالت کے پیش نظر سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے ۔دیگر ٹویٹ میں ، چیف منسٹر نے کہاپچھلے سال تاجروں کی طرف سے پٹاخوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد آلودگی کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل پابندی تاخیر سے لگائی گئی ، جس سے تاجروں کو نقصان ہوا۔ تمام تاجروں سے اپیل ہے کہ اس بارمکمل پابندی کے پیش نظر کسی بھی قسم کا ذخیرہ نہ کریں۔دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے مختلف متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک اپنے ایکشن پلان تیار کریں اور اسی بنیاد پریہاں کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے سرمائی ایکشن پلان تیارکررہی ہے ۔