Tuesday, April 30, 2024
Homesliderدہلی میں کورونا پابندیاں ختم ، یکم اپریل سے تعلیمی اداروں کی...

دہلی میں کورونا پابندیاں ختم ، یکم اپریل سے تعلیمی اداروں کی بھی کشادگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے قومی دارالحکومت میں رات کے کرفیو سمیت کورونا سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اب دہلی کے اسکولوں میں کوئی ہائبرڈ میڈیم (آن لائن اور آف لائن) نہیں ہوگا اور تمام اسکول یکم اپریل سے پوری طرح سے کھل جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ 2000 روپے سے کم کرکے 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلے جمعہ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں لیے گئے۔کیجریوال نے کہا کہ یہ فیصلے کورونا کے معاملات کی کم ہوتی تعداد اور پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر لیے گئے ہیں۔چیف منسٹرکیجریوال نے ٹویٹ کیا دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں، کیونکہ حالات میں بہتری آئی ہے اور لوگوں کو نوکریوں سے محروم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اب ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ ہر ایک کو اب بھی انفیکشن کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔ حکومت کڑی نظر رکھے گی۔لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کو کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو ایک ماہ کے اندر گڈھوں سے پاک کر دیا جائے گا اور تعمیر میں کوتاہی کرنے والے انجینئروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پی ڈبلیو ڈی محکمہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مسٹر سیسودیا نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے شہریوں کو اب ایک ماہ کے اندر گڈھے والی سڑکوں سے نجات مل جائے گی، اس کے علاوہ اگر کسی بھی سڑک کی تعمیر میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو اس کے لیے متعلقہ انجینئر کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا، دہلی کے شہریوں کو بہتر سڑکیں ملیں گی۔