Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی میں 15 اکتوبر سے تھیٹروں کی دوبارہ کشادگی کا اعلان

دہلی میں 15 اکتوبر سے تھیٹروں کی دوبارہ کشادگی کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ہندوستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا ان پابندیوں کو مرحلہ وار ان لاک کے ذریعہ ختم کیا جارہا ہے جس میں اب تعلیمی ادارے اور تھیٹروں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں ،نیز ہندوستان کے دارالحکومت  دہلی حکومت نے تھیٹروں کی کشادگی کا فیصلہ کیا ہے تاہم تھیٹروں میں 50 فیصد نشتوں کے ساتھ تفریحی مصروفیات کی اجازت ہوگی۔

 دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 اکتوبر سے سنیما گھروں ، تھیٹروں اور ملٹی پلیکسس کو دوبارہ کشادگی  کی اجازت دی جارہی  ہے۔دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) سے جاری کردہ حکم کے مطابق ، شہر میں کورونا  کنٹینمنٹ زون میں اس طرح کے ادارے بند رہیں گے۔ڈی ڈی ایم اے نے تمام ہفتہ وار مارکیٹوں کو بھی فوری طور پر کشادگی کی اجازت دی۔

اب تک ہر میونسپل زون میں روزانہ صرف دو مارکیٹوں کی اجازت تھی۔ٹویٹر پر چیف منسٹر اروند کیجرجی وال نے کہا کہ 15 اکتوبر سے سنیما ہالوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی اور انہیں مرکزی حکومت کے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔

کورونا وائرس سے منسلک ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان سب سے پہلے 25 مارچ سے کیا گیا تھا اور اسے 31 مئی تک مراحل میں بڑھایا گیا تھا۔ ملک میں ان لاک عمل یکم جون کو تجارتی ، معاشرتی ، مذہبی اور دیگر سرگرمیوں کے درجہ بندی کے ساتھ دوبارہ شروع ہواتھا۔علاوہ ازیں اب ہندوستان بھر میں زندگی معمول کی سمت گامزن ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس ختم ہوچکا ہے ۔ کورونا وائرس کے اس بحرانی صورت حال میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ زندگی کو آگے بڑھایا جارہاہے۔