Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی میں 29اکٹوبر سے خواتین کے لئے بس کا سفرہوگا مفت

دہلی میں 29اکٹوبر سے خواتین کے لئے بس کا سفرہوگا مفت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی 29اکٹوبر بروز منگل سے پوری دنیا میں ایسا پہلا شہر بننے جا رہا ہے،جہاں بسوں میں خواتین کے لئے سفر مکمل طور پر مفت ہوگا۔ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی کی ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں 13000مارشل تعینات کئے جائیں گے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو6000بس مارشل تقرری کرنے کے پراگرام کے دوران یہ بات کہی۔کیجریوال نے کہا کہ اب تک دہلی بسوں میں 3400مارشل تعینات تھے،لیکن اب ان کی تعداد براہ راست 13000ہو جائے گی۔

کیجریوال نے کہا کہ شام کے وقت خواتین کی حفاظت کے لئے دہلی کے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مارشلزکو تعینات کیا گیا تھا،لیکن عام لوگوں اور میڈیا نے مطالبہ کیا کہ، شام کے وقت ہی کیوں،خواتین کے تحفظ کے لئے بھی مارشل کو دن کے وقت میں بھی تعینات کیا جائے،لہذا اب ہم نے مارشل کی تعداد کو بڑھا کر 13000کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اس دوران کیجریوال نے مقرر کردہ مارشل سے کہا ”اگر کوئی شخص بس میں موجود کسی عورت کے ساتھ کوئی غلط کام کرتا ہے تو،اسے روکنے کے لئے آپ جو کر سکتے ہیں وہ کریں۔بس کے اندر بیٹھی عورت کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ بس میں مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا بھائی یا بہن اس کی حفاظت کے لئے بس میں موجود ہے۔