Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی میں 4نومبر سے 15نومبر تک ’اوڈ ایون اسکیم‘لاگو ہوگی

دہلی میں 4نومبر سے 15نومبر تک ’اوڈ ایون اسکیم‘لاگو ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نئی دہلی میں دیوالی کے بعد‘ 4نومبر سے 15نومبر تک ’اوڈ ایون اسکیم‘لاگو ہوگی۔بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھ کر رہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ کئی وجوہات کی بنا پر 4نومبر سے 15نومبر تک

’اوڈ ایون اسکیم‘کو لاگو کیا جا رہا ہے۔اس دوران یہ قائدہ دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر بھی لاگو ہوگا،تاہم ٹو وہیلر کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا ”یہ قائدہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزیروں پر لاگو ہوگا۔،لیکن صدر،وزیر آعظم،مرکزی وزراء،گورنرز،میڈیکل ایمر جنسی گاڑیاں،اور خواتین پر لاگو نہیں ہوگا۔اتنا ہی نہیں،اگر ان قواعد کی خلاف ورضی ہوئی تو 4000روپئے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ وہ کاریں جو خواتین چلاتی ہیں یا ایسی کاریں جن میں تمام خواتین سور ہیں اور 12سال سے کم عمر کا بچہ جس گاڑی میں ہوگا اآسے چھوٹ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔