Thursday, May 2, 2024
Homesliderدہلی میں 6 دنوں کا لاک ڈاؤن، آج رات سے پابندیوں کا...

دہلی میں 6 دنوں کا لاک ڈاؤن، آج رات سے پابندیوں کا نفاذ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر حکومت نے پیرکی رات 10 بجے سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ دہلی کے چیف منسٹر  اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے دواخانوں میں اب جگہ نہیں ہے ۔ طبی سہولیات درہم برہم ہوجائے اور کوئی خوفناک سانحے کا سامنا کرنا پڑے ، اس سے پہلے ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے ۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا ، جس کے بعد حکومت کو لگا کہ اب لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھانے ہی ہو گا ۔ اگر اب سخت اقدامات نہیں کئے گئے تو سارا نظام درہم برہم ہو جائے گا ۔ تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈان کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے دہلی کے عوام سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے رات دس بجے سے اگلے پیر کی صبح پانچ بجے تک چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے ۔ اس دوران لازمی خدمات جاری رہیں گی ۔ شادی کی تقریب میں 50 افراد شرکت کرسکیں گے ۔ ہماری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں ، گھر سے باہر نہ نکلیں۔ آپ نے ہر بار میری بات مانی ہے ، پوری امید ہے کہ آپ اس بار بھی ہمارا ساتھ دیں گے ۔

کیجریوال نے کل کہا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پربات کرکے دہلی میں بستروں اور آکسیجن کی کمی کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی  تھی اور ان سے مرکزی حکومت کے دواخانوں میں 10 ہزار میں سے سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جو ابھی 1800 بستر ہی مختص ہیں ۔

دہلی حکومت اگلے دو تین دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ آکسیجن بیڈ تیارکرلے گی ۔ کامن ویلتھ گیمزولیج ، یمنا اسپورٹس کمپلیکس ، رادھا سوامی ست سنگ بیاس کے علاوہ کچھ اسکولوں میں بستر لگائے جارہے ہیں ۔چیف منسٹر  نے ساتھ مل کر کورونا کا سامنا کرنے اور کرفیو میں تعاون دینے کے لئے دہلی کے عوام کے ساتھ ہی کئی خانگی تنظیموں ، ڈاکٹروں کی این جی او اور مذہبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔