Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی پولیس نے کپل سنگوان گینگ کے شارپ شوٹر کو گرفتار کرلیا

دہلی پولیس نے کپل سنگوان گینگ کے شارپ شوٹر کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بدنام زمانہ کپل سنگوان گینگ کے ایک شارپ شوٹر کو، قتل، اقدام قتل اور مسلح ڈکیتی سمیت نو مقدمات میں ملوث پائے جانے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کرلیاہے ۔ جمعہ کوپولیس کے  ایک عہدیدار تفصیلات  بتائی ہیں ۔ملزم کی شناخت دہلی کے بابا ہری داس نگر کے رہنے والے امیت عرف کھچھر (35 سالہ ) کے طور پر کی گئی ہے۔راجیو رنجن سنگھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) کے مطابق، جاری گروہ واری  دشمنیوں کی وجہ سے قتل کے حالیہ لرزہ خیز واقعات کی روشنی میں، اسپیشل سیل کو مطلوب کٹر مجرموں اور بدنام زمانہ شارپ شوٹرز کی شناخت اور ان کی گرفتاری کا کام سونپا گیا ہے۔

 سنسنی خیز وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ اس کارروائی میں پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ کپل سنگوان عرف نندو شکتی شاردا گینگ کے رکن امیت کی شناخت کی ہے، جو بابا ہری داس نگر تھانے کا غیر حاضر خراب کردار ملزم  بھی ہے۔ اس کے مقدمات میں ایک سال سے زیادہ کی شکایت بھی موجود ہیں  ،  ڈی سی پی نے کہا۔متعلقہ ٹرائل کورٹس کے سامنے اس کی عدم پیشی کی وجہ سے، اسے بھی دومقدمات  میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا۔
دریں اثنامخصوص اطلاعات موصول ہوئیں کہ امیت اپنے پرانے ساتھیوں سے رابطہ کرنے اور کچھ سنسنی خیز جرم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس ٹیم نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں اس کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور کچھ مواقع پر وہ ٹیم کے چنگل سے بچ نکلا۔ڈی سی پی نے کہا آخرکاراسے نجف گڑھ کے سورکھ پور روڈ کے قریب سے پکڑا گیا، اس وقت اس نے اپنی بھاری بھرکم دیسی ساختہ پستول بھی نکالی تاکہ وہ فرار ہو جائے، لیکن پولیس ٹیم نے اس پر قابو پالیا۔ اس معاملے پر  انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے۔