Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی کا نظام الدین علاقہ بن گیا دوسرا شاہین باغ

دہلی کا نظام الدین علاقہ بن گیا دوسرا شاہین باغ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ کے بعد دارالحکومت میں نظام الدین علاقہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کا ایک اور مرکز بن سکتا ہے۔ اتوار کے روز سے ہی اس علاقے میں ایک جگہ پر تقریبا ً500لوگ جمع ہو گئے ہیں،خیمے لگائے گئے ہیں اور وہیں پر ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

اس بارہ پلا فلائی اوور پر گاڑیوں کی نقل و حر کت روک سکتی ہے۔مظاہرین ساف طور پر کہہ رہے ہیں کہ ”ہم کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جنوب مشرقی،چنموئے بسوال نے پیر کو بتایا کہ مظاہرین،زیادہ تر نظام الدین کے دیہی علاقوں کے رہائشی وہاں جمع ہوئے تھے۔

دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک کو نظام الدین احتجاج کے بارے میں بتایا گیا ہے،چونکہ اس کیس کو حساس سمجھا جاتا ہے،لہذا کوئی بھی پولیس آفیسر اس کے بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا تو ڈی سی پی بسوال نے کہا کہ یہ ”پر امن‘[ہے۔ایک پارک میں قریب 300 سے400 خواتین اور بیٹھے تھے،انہوں نے بتایا کہ مر کزی سڑک کھلی تھی۔

شان باغ احتجاج کی وجہ سے سریتا وہار،کالندی کنج اور ڈی این ڈی فلائی وے سے گذرنے والی نوئیڈا سہلی روڈ پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔پولیس نے نوئیڈا،کلندی کنج،سریتا وہار روڈ پر بیریکیڈس لگائے ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کے مطابق،احتجاج بڑا ہو سکتا ہے اور سڑکوں پر پھیل سکتا ہے۔اور اگر ایسا ہوتا ہے تو،با را پلہ فلائی اوور متاثر ہوگا۔

نظام الدین پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ”ہدایت یہ ہے کہ مظاہرین پر نگاہ رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں پریشانی پیدا کرنے کاکوئی موقع نہ ملے۔

اتوار کے روز جب پولیس نے مظاہرین کو خیمے لگانے سے روکنے کو شش کیتو خواتین نے پولیس سے مقابلہ کیا ”ہم یہاں کسی قسم کے نقصان کا سبب نہیں ہیں۔ہم صرف سکون سے بیٹھیں گے۔ٹینٹ کے بغیر۔سرد راتوں میں ہمارے لئے اور بچوں کے لئے مشکل ہو جائے گی۔