Saturday, May 18, 2024
Homesliderدہلی کی ٹیم پھر کورونا سے پریشان

دہلی کی ٹیم پھر کورونا سے پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی ایک بار پھر جاری آئی پی ایل 15 میں خود کو الگ تھلگ کرنے پر مجبور ہوگئے جب دہلی کیپٹلس کے ایک نیٹ بولرکے کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ چینائی سوپرکنگز کے خلاف اتوارکے میچ سے چند گھنٹے قبل آئی پی ایل ذرائع نے کہا آج صبح ایک نیٹ بولرکا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کمروں میں رہیں۔ نئی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں دن کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ چینائی سوپر کنگس سے مقرر ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا اتوار کی صبح دوبارہ ٹسٹ کیا گیا۔ تمام کھلاڑی اب اپنے کمروں میں ہیں۔آئی پی ایل 2022 کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب دہلی کی ٹیم کو الگ تھلگ رہنے پر مجبور کیاگیا ہے۔ اس سے قبل سیشن میں کل چھ ارکان بشمول فزیو پیٹرک فرہارٹ، آل راو ¿نڈر مچل مارش، وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ اور معاون عملہ کے تین دیگر ارکان کا ٹسٹ مثبت آیا۔جس کی وجہ سے دہلی کے پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے خلاف میچ پونے کی بجائے ممبئی میں کروائے گئے۔آئی پی ایل قواعد کے مطابق دہلی کیپٹلز کے کھلاڑیوں اور دیگر اراکین کو اسکریننگ کے دوسرے دور سے گزرنا پڑے گا اور اس وقت تک تمام اراکین کو اپنے اپنے کمروں میں خود کو الگ تھلگ کرنا ہوگا۔

ہادر ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ءکی وجہ سے رواں آئی پی ایل کو پہلے ہی مہارشٹرا کے تین میدانوں تک محدود کردیا گیا ہے تاکہ سفر کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاوکے خدشات سے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھا جاسکے اور وباءکو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔آئی پی ایل کو مکمل کرنے اور کامیاب ٹورنمنٹ بنانے کے لئے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن اس وقت دہلی سمیت ہندوستان کے دیگر مقامات میں کورونا کے مریضوں میں معمولی اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔