Thursday, May 9, 2024
Homeتازہ ترین خبریںدہلی ہائی کورٹ میں فلم ”تانہا جی:دی انسانگ واریر“کے خلاف در خواست...

دہلی ہائی کورٹ میں فلم ”تانہا جی:دی انسانگ واریر“کے خلاف در خواست داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن اور کاجول کی اداکاری والی فلم ”تانہا جی:دی انسانگ واریر“بالی ووڈ کی تازہ ترین پاپ ہسٹری بن گئی ہے،جو قانونی تنازعات میں پھنس گئی ہے۔اکھل بھارتیہ کشتریہ کولی راجپوت سنگھ کی طرف سے دہلی ہائی کورٹ میں مذ کورہ فلم کے خلاف ایک در خواست دائر کی گئی ہے،جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ،فلم کے ہدایت کار اوم راوت نے فلم میں یودھا تاناجی مالو سرے کا اصل قبیلہ کو چھپایا ہے،یہ فلم 10جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مذ کورہ کیس 13دسمبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا،لیکن اس کی سماعت نہیں ہو سکی،کیانکہ وصدارتی جج چھٹی پر تھے۔اب اس کی سماعت 19دسمبر کو ہو گی۔ٹھری ڈی میں ریلیز ہونے والی تاریخی ایکشن ڈرامہ،میں اجئے دیوگن نے بطچور صوبیدار تاناجی مالو سرے اور کاجول نے ان کی اہلیہ ساویتری بائی کا ادکار ادا کیا ہے۔جبکہ ادا کار سیف علی خان نے مرکزی کردار ادئے بھان راتھوڑ کا کردار نبھایا ہے۔

اداکار شرد کیلکر کو چھتر پتی شیواجی مہاراج کے کردار میں پیش کیا گیا ہے،جبکہ لیوک کینی نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کو اجئے دیو گن کے اے ڈی ایف اور بھوشن کمار کی ٹی سریز نے پروڈیوس کیا ہے۔حال ہی میں،بالی ووڈ کے دو پیریڈ ڈرامہ فلموں ”پد ماوت“ اور پانی پت“ کے بارے میں بھی تاریخی حقائق کو مسخ کر کے پیش کرنے کے الزام کے تحت نشانہ بنایا گیا تھا۔