Saturday, May 11, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی ہائی کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کو دی ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کو دی ضمانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بندکانگریس کے رہنما و کرناٹک کے سابق وزیر ڈی کے شیو کمار کی ضمانت دیدی۔ضمانت 25لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکے پر منظور کی گئی۔اور عدالت نے انہیں بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ شواہد سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیو کمار کو تین ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔

چہار شنبہ کی صبح کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کرناٹک کے سابق وزیر ڈی کے شیو کمار سے تہاڑ جیل میں ملاقات کی اور ان سے اظہار یک جہتی کیا۔