Monday, April 29, 2024
Homesliderدہے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ،کوہلی ،دھونی ،روہت اوراشون دوڑ میں شامل

دہے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ،کوہلی ،دھونی ،روہت اوراشون دوڑ میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ آئی سی سی کی جانب سے دہے کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی تمام زمروں میں نامزد کئے گئے ہیں  اور ان کے علاوہ ونڈے میں ان کے نائب اور جارحانہ اوپنر روہت شرما ،سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ روی چندرن اشون بھی مختلف زمروں میں شامل ہیں۔

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور آف اسپنر روی چندرن اشون آئی سی سی کے دہے کے سب سے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن اس  ایوارڈ پر کس کا قبضہ ہوگا یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو ملنے والے  ووٹ طے کریں گے۔

آئی سی سی نے اس ایوارڈ کے لیے 7کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں کوہلی  اور اشون کے علاوہ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان جیو روٹ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے سابق کپتان  اسٹیو اسمتھ، جنوبی افریقہ کے جارحانہ بیٹسمین اے بی ڈیویلیئرس اور سری لنکا کے سابق کپتان  کمار سنگکارا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں دہے  کے بہترین  ونڈے کھلاڑی کی دوڑ میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، کوہلی ، سری لنکا کے لستھ  ملنگا، آسٹریلیا کےفاسٹ بولر میچل  اسٹارک، جنوبی افریقہ کے ڈیویلیرس اور سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر سنگاکارا شامل ہیں۔ ٹی20 زمرے میں ہندوستان کپتان کوہلی  اور روہت شرما  کے علاوہ راشد خان (افغانستان)، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، آرون فنچ (آسٹریلیا)، ملنگا (سری لنکا )اور کرس گیل (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ کے ایوارڈ کے لئے ہندوستان کپتان کوہلی ، جیو روٹ، ولیمسن، اسمتھ، جیمس اینڈرسن (انگلینڈ)، رنگنا ہیرات (سری لنکا) اور یاسر شاہ (پاکستان) کو نامزد کیا گیا ہے۔