Thursday, May 16, 2024
Homesliderرئیل اسٹیٹ ،حیدرآباد ملک کا دوسرا مہنگا ترین شہر

رئیل اسٹیٹ ،حیدرآباد ملک کا دوسرا مہنگا ترین شہر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔حیدرآباد میں مکانات خریدنا مہنگا  ترین سودا ہو گیا ہے ، اتنا زیادہ کہ ہندوستان میں  شہر  حیدرآباد ممبئی کے بعد اب دوسری سب سے مہنگی رئیلٹی مارکیٹ ہے۔ پراپرٹی بروکریج فرم پروپ ٹائیکر ڈاٹ کام کی جانب سے ہندوستان کی اہم رہائشی منڈیوں کے سہ ماہی تجزیے  کی رپورٹ کے مطابق  حیدرآباد میں نئی ​​جائیداد کی اوسط قیمت 2021 کی تیسرے سہ ماہی عرصہ جولائی تا ستمبر کی مدت میں سالانہ 3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ فی  مربع فٹ (پی ایس ایف) جائیداد  کی شرح 5،751 روپے درج کی گئی ہے ۔

 اوسط نرخوں کے لحاظ سے  اس سالانہ حساب  نے حیدرآباد کو ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے بعدہندوستان  کی سب سے مہنگی پراپرٹی مارکیٹ بنا دیا ہے ، جہاں اوسط شرح 9،670 پی ایس ایف ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود  حیدرآباد میں پراپرٹی کی مانگ کافی بڑھی  ہے جو نہ صرف سیلز نمبرز بلکہ شہر کی رہائشی انوینٹری میں بھی جھلکتی ہے۔ جن علاقوں میں اس سہ ماہی میں فروخت کی زیادہ تر توجہ مرکوز کی گئی تھی ان میں بچوپلی ، ٹیلہ پور ، گنڈی پیٹ ، ڈنڈیگل اور میاں پور وغیرہ شامل ہیں۔ سہ ماہی عرصہ جولائی تا ستمبرعرصہ میں اس میں 140 فیصد سالانہ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ تاہم  شہر میں 50،103 یونٹس پر مشتمل غیر فروخت شدہ اسٹاک  بھی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں دیگر شہروں کے مقابلے میں 25 ماہ کی سب سے کم انوینٹری ہے۔ ڈویلپرز نے 2021 کے تیسرے سہ ماہی میں حیدرآباد ہاؤسنگ مارکیٹ میں 12،342 تازہ یونٹس بھی متعارف کیے ہیں۔ ڈنڈیگل ، ٹیلاپور ، گوپن پلی ، بچوپلی اور بنڈلاگوڈا جاگیر سرفہرست علاقے تھے جنہوں نے اس سہ ماہی میں سب سے زیادہ نئے امکانات دیکھے۔نیز اس سہ ماہی میں متعارف ہونے والے 36 فیصد سے زائد یونٹس کی قیمت 1 کروڑ روپے سے زیادہ تھی ، یونٹس کا زیادہ سے زیادہ حصہ 1 سے 3 کروڑ روپے میں تھا۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کا  رئیل اسٹیٹ  شعبہ مکمل رفتار کی سمت گامزن ہے ۔