Friday, May 17, 2024
Homesliderراجا مولی کی اگلی فلم میں بھی عالیہ بھٹ نظر آئیں گی

راجا مولی کی اگلی فلم میں بھی عالیہ بھٹ نظر آئیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر جنوبی ہند کے معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں اور اس طرح ہدایت کار اور اداکار کی ایک ساتھ  دوسری فلم ہوگی ۔عالیہ بھٹ نے ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم آر آر آر میں کام کیا ہے۔خیال ہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی اگلی فلم کے لیے ایس ایس راجامولی سے ہاتھ ملایا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ عالیہ اس فلم میں مہیش بابو کے مد مقابل نظر آئیں گی۔یہ تفصیلات  جنوبی ہند کے فلمی نقاد اور اوورسیز سنسر بورڈ کے رکن عمیر سندھو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شائع کی ہیں۔عمیر کے ٹویٹر کے مطابق یہ مصدقہ تفصیلات  ہیں کہ عالیہ بھٹ اور ایس ایس راجامولی اگلی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت  نے حالیہ دنوں میں جنوبی ہند کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی کو ایک عظیم ہندوستانی فلم ڈائریکٹرکہا تھا اور کہا تھا کہ وہ  مانتی ہیں ایس ایس راجامولی کی ہدایت والی فلم آر آر آر باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے اور اسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے کنگنا رناوت نے ابھی یہ فلم نہیں دیکھی، لیکن وہ راجامولی کی تعریف کرتی نہیں تھک رہی ہیں کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ایس ایس راجامولی سر نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اب تک کے سب سے عظیم ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ہیں۔

کنگنا نے لکھا راجامولی نے کبھی ناکام فلم نہیں دی، پھر بھی ان کی سب سے اچھی بات ان کی کامیابی نہیں بلکہ ایک فنکار کے طور پر ان کی عاجزی، ایک شخص کے طور پر سادگی اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کے تیئں احترام ہے۔آپ جیسا رول ماڈل پا کر بہت اچھا لگا سر۔ایمانداری سے آپ کی پرستار۔اہم بات یہ ہے کہ ‘آر آر آر’ ایک ایکشن انٹرٹینر ہے جس میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر مرکزی کردار میں ہیں۔