Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںراجستھان میں چیف منسٹرگہلوت اور وسندھرا توجہ کا مرکز

راجستھان میں چیف منسٹرگہلوت اور وسندھرا توجہ کا مرکز

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ راجستھان میں پہلے مرحلے میں 19اپریل کو لوک سبھا انتخابات کی 13نشتوں پرہونے والے انتخابات میں بنیادی طورپربی جے پی اورکانگریس کے درمیان مقابلہ ہے اور چیف منٹسر اشوک گہلوت ،سابق چیف منسٹر وسندھرا راجے ،مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت اور پی پی چودھری سمیت موجودہ نو ارکان پارلیمنٹ اور سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ کا سیاسی وقار داؤپر لگا ہوا ہے ۔

ان نشتوں کی انتخابی تشہیر زور پکڑنے لگی ہے ۔ ان 13نشتوں پر بی جے پی اور کانگرریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہونے کے آثار ہیں جبکہ بانس واڑا میں یہ مقابلہ سہ رخی بنتا جارہا ہے ۔ان نشتوں پر رائے دہی کے لئے اب 13 دن باقی ہیں اور سبھی امیدوار اور ان کے حامی انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ریاست میں اقتدار میں تبدیلی آنے کے باوجود وزیراعظم نریندرمودی کے تئیں لوگوں میں اب بھی توجہ برقرار ہے اور پارٹی اور امیدواروں کو کم اور مودی کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کے بعد سے کانگریس کے کارکنان میں زیادہ جوش ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر نشتوں پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی اہم مقابلہ بنتا جارہا ہے ۔

چیف منسٹر اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت جودھپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہا ان کا براہ راست مقابلہ بی جے پی کے امیدوار شیکھاوت سے ہے ۔ گہلوت اور ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ سمیت دیگر لیڈر جودھپور میں ان کی حمایت میں انتخابی جلسے کرچکے ہیں۔ نوجوان لیڈر ویبھو ریاست میں کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں اور ان کے پاس اپناکوئی طویل سیاسی تجربہ نہیں ہے لہذا یہ الیکشن گہلوت اور شیکھاوت کے درمیان ہی مانا جارہا ہے ۔جودھپور میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کے مکل چودھری سمیت کل دس امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

اسی طرح ریاست کی جاھالا واڑ۔ باراں نشت پر راجے کے رکن پارلیمنٹ بیٹے اور بی جے پی امیدوار دشینت سنگھ کا مقابلہ کانگریس کے نئے چہرے پرمود شرما کے درمیان ہے ،جس میں شرما کے لئے بی جے پی شکست دیناکافی مشکل لگ رہا ہے ۔ دشینت مسلسل تین بار الیکشن جیت کر جھالا واڑ میں اپنی ماں کی طرح اپنے پیر جمع چکے ہیں اور ایسے میں کسی نئے چہرے کے لئے ان کا مقابلہ کرپانا کافی بڑا چیلنج ہے ۔