Sunday, May 12, 2024
Homeٹرینڈنگراجستھان ہائی کورٹ نے پہلو خان کے خلاف درج ایف آئی آر...

راجستھان ہائی کورٹ نے پہلو خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا دیا حکم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: راجستھان سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے،وہ یہ ہے کہ،راجستھان ہائی کورٹ نے ہجومی تشدد (موب لنچنگ) کا شکار پہلو خان اور ان کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔در اصل،پولیس نے پہلو خان پر گائے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے اس کیس کو منسوخ کرنے کو کہا ہے۔بتادیں کی،سال 2017میں،گائے کی اسمگلنگ کرنے کے شبہے میں،ہجوم نے پہلو خان کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

یکم اپریل 2017کو،ہریانہ کے نوح (میوات) ضلع کے رہائشی پہلو خان،جئے پور سے دو گائیں خرید کر اپنے گھر لے جا رہے تھے۔شام کے سات بجے کے قریب بہروڑ پولیا سے آگے نکلنے کے بعد ہجوم نے پک اپ گاڑی روک دی اور پہلو خان اور اس کے بیٹوں کو زدو کوب کیا،علاج کے دوران اسپتال میں پہلو خان کی موت ہو گئی تھی۔