Sunday, May 19, 2024
Homesliderرافیل نڈال کو چوتھے راؤنڈ میں ٹیافو کے خلاف حیران کن شکست

رافیل نڈال کو چوتھے راؤنڈ میں ٹیافو کے خلاف حیران کن شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک۔ فرانسس ٹیافو نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جس کے لئے انہوں نے خطاب کے سب سے مضبوط دعویدار نڈال کو شکست دی ۔اس ناکامی کے بعد رافیل نڈال کی گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں 22 میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔آرتھر آچے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے راو ¿نڈ کے میچ میں ٹیافو نے نڈال کو 6-4، 4-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے دنیا رک گئی ہے۔ ایک منٹ تک میں نے کچھ نہیں سنا۔ٹیافو جواب 24 سال کے ہیں، کو یو ایس اوپن میں 22 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اینڈی روڈک (2006) کے بعد وہ اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر امریکی کھلاڑی ہیں۔

ٹیافو کا مقابلہ اب آندرے روبلیو سے ہوگا جنہوں نے ساتویں سیڈ کیمرون نوری کو 6-4، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ نڈال نے رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن اور جون میں فرنچ اوپن جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے جولائی میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی لیکن عضلات میں تناوکی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ یو ایس اوپن میں چار بار چمپیئن رہنے والے نڈال نے اس کے بعد سے صرف ایک ٹورنمنٹ میں کھیلا ہے۔ یو ایس اوپن میں 2000 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب رینکنگ میں سرفہرست دوکھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ اس سے قبل نک کرگیوس نے ٹاپ سیڈ ڈینیل میدویدیف کو شکست دی تھی جو گزشتہ روز کا حیران کن نتیجہ رہا ۔ دریں اثنا ایک اور میچ میں 11ویں سیڈ یانک سینار نے الیا ایواشکا کو پانچ سیٹ کے مقابلے میں 6-1، 5-7، 6-2، 4-6، 6-3 سے شکست دی۔

 خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ انگا سویاتکے نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے جول نیمیئر کو 2-6، 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ وہ پہلی بار فلشنگ میڈوز میں کوارٹر فائنل میں پہنچی۔ سویاٹیک کا مقابلہ اب آٹھویں سیڈ جیسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے دو بار کی ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویٹووا کو آرام سے 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ خواتین کے حصے میں ایک اور کوارٹر فائنل کیرولینا پلسکووا اور چھٹی سیڈ آرینا سبالینکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔