Sunday, May 5, 2024
Homesliderرانی کے گول کی بدولت ہند۔ ارجنٹینا مقابلہ ڈرا

رانی کے گول کی بدولت ہند۔ ارجنٹینا مقابلہ ڈرا

- Advertisement -
- Advertisement -

بیونس آئرس : ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے متعدد مرتبہ ملنے والے پینالٹی کارنر کے مواقع ضائع کئے، لیکن کپتان رانی رامپال کے گول کی بدولت اس نے ارجنٹینا کی جونیر ٹیم کے خلاف مقابلہ 1-1 سے ڈرا کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا یہ متواتر دوسرا مقابلہ ڈرا ہوا ہے، کیونکہ اس سے قبل اس دورہ پر کھیلا گیا افتتاحی مقابلہ بھی 2-2 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔

 آج کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا جس کی وجہ سے اسے پہلے ہی لمحہ میں پینالٹی کارنر ملا۔ گرجیت کور نے ایک طاقتور ڈریک کیا لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر نے اس حملے کو ناکام بنایا۔ پانچویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کو ایک اور پینالٹی کارنر ملا جس پر دیپ گریس ایکا نے طاقتور شارٹ کھیلا جو کہ گول سے دور رہا۔ اگلے ہی منٹ میں ہندوستانی ٹیم کو تین پینالٹی کارنرس ملے جس میں ایک گول بناتے ہوئے ٹیم نے 1-0 کی سبقت حاصل کی۔ بعدازاں ہندوستانی ٹیم کو 37، 43، 48 اور 58 ویں منٹ میں پینالٹی کارنرس ملے لیکن ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائی۔ ہندوستانی ٹیم 23 جنوری کو اب ارجنٹینا بی ٹیم کے خلاف مقابلہ کھیلے گی۔