Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگراہل گاندھی مہاراشٹرا اور ہریانہ میں انتخابی جلسوں سے کریں گے خطاب

راہل گاندھی مہاراشٹرا اور ہریانہ میں انتخابی جلسوں سے کریں گے خطاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: پچھلے کچھ عرصے سے قومی سیاست میں غیر سرگرم رہنے پر سوالوں کے درمیان کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مہاراشٹرا اور ہریانہ میں منعقد ہونے جارہے اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن وہ صرف مہاراشٹرا میں 13اور 15اکٹوبر کو،دوجلسوں سے خطاب کریں گے اور 14اکٹوبر کو ہریانہ میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق راہل گاندھی کر نال شہر سے ایک روڈ شو کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔جو وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھٹر کا آبائی حلقہ ہے،جو اس نشست کے لئے پھر سے انتخاب کرانے کی مانگ کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی کے قریبی کچھ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ وہ پارٹی میں ہونے والے واقعات سے نا خوش ہیں۔ہریانہ کانگریس کے سابق صدر اشوک تنوار نے گذشتہ ماہ ایچ پی سی سی چیف کے عہدے سے ہتائے جانے کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دوسری طرف حکمراں بی جے پی ان دونوں ریاستوں میں دھماکے دار انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے،جس کے تحت وزیر آعظم نریندر مودی ہریانہ میں 4 اور مہاراشٹرا میں 9انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔