Monday, April 29, 2024
Homesliderراہول اور ربادا آئی پی ایل 2020 کے بہترین کھلاڑی

راہول اور ربادا آئی پی ایل 2020 کے بہترین کھلاڑی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہول آئی پی ایل 2020 میں سب سے زیادہ رنز بناکر اورنج کپ جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ آئی پی ایل کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کرلیا۔پنجاب کے کپتان راہول نے 14 میچوں میں 670 رنز بنائے اور انہیں دہلی کے اوپنر شکھر دھون سے خطرہ تھا ۔ شکھر کے فائنل سے قبل603 رنز تھے لیکن وہ فائنل میں15 رنز بنا کر آ ¶ٹ ہوئے اور دھون کے آ ¶ٹ ہوتے ہی راہول کے لئے اورنج کیپ کو یقینی بنالیا گیا۔

وہ پانچ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل 13 میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں ان کی درجہ بندی اس طرح ہے ۔لوکیش راہول (کنگز الیون پنجاب) 670رنز، دھون (دہلی کیپٹلز ) 618ءڈیوڈ وارنر (سن رائزرس حیدرآباد) 548رنز ،  ربادا کامیاب ترین بولر دریں اثنا دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی آئی پی ایل کا اعزاز نہیں جیت پائے لیکن ان کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے پر پرپل کیپ جیتا۔

پرپل کیپ کے لئے ربادا اور ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے مابین مقابلہ تھا۔ فائنل سے قبل ربادا نے29 اور بمراہ کی27 وکٹیں تھیں۔ بمراہ دہلی کی اننگز میں چار اوور میں28 رن دے کرکوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔ دہلی کی اننگز کا اختتام ہوتے ہی ربادا کی پرپل کیپ جیتنے کا فیصلہ ہوگیا۔ ممبئی کی اننگز میں ربادا نے32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور اپنی وکٹوں کی تعداد30 تک پہنچا دی۔ ربادا نے پرپل کیپ جیتا لیکن چینائی سوپر کنگز کے ڈیوائن براوو کے ایک سیزن میں 32 وکٹ کا ریکارڈ توڑ نہیں سکے ۔