Sunday, May 19, 2024
Homesliderراہول گاندھی اور کیجریوال کی عصمت ریزی کا شکار بچی کے ماں...

راہول گاندھی اور کیجریوال کی عصمت ریزی کا شکار بچی کے ماں باپ سے ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت کے ناگل علاقے میں مبینہ طور پر عصمت دری کے بعد ایک بچی کے قتل کے واقعہ پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔راہول گاندھی نے گھر والوں سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اولڈ ناگل علاقے میں حال ہی میں مبینہ طور پر ایک بچی کو عصمت ریزی کے بعد قتل کیاگیا اور اس کے والدین کو بتائے بغیر اس کی آخری روسم ادا کردی گئیں۔اس واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا والدین کے آنسو صرف ایک بات کہہ رہے ہیں۔ان کی بیٹی، ملک کی بیٹی انصاف کی مستحق ہے اور میں انصاف کے راستے پر میں ان کے ساتھ ہوں۔

علاوہ ازیں دہلی کے چیف منسٹر اروندکیجریوال نے نو سال کی بچی کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد شدد اختیار کررہے تنازعہ کے درمیان متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں سے ملاقات کرکے مالی اور قانونی مدد کا یقین دلایا۔ کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بچی کے کنبہ سے ملاقات کی، ان کا درد بانٹا۔کنبہ کو دس لاکھ روپے کی مالی مدد دیں گے ۔ معاملے کی مجسٹریٹ جانچ ہوگی۔ قصورواروں کو سزا دلانے کے لئے بڑے وکیل کا انتظام کیا جائے گیا ۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت دہلی میں امن وقانون انتظامات درست کرنے کے لئے سخت اقدامات کرے ، ہم مکمل تعاون کریں گے ۔چیف منسٹر نے کل کہا تھا کہ دہلی میں نوسال کی معصوم کے ساتھ حیوانیت کے بعد قتل نہایت شرمناک ہے ۔ دہلی میں امن وقانون درست کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ قصورواروں کو جلد ازجلد پھانسی کی سزا ملنی چاہئے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ دہلی کینٹ کے نانگل گاوں میں اتوار کی شام نو سال کی بچی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔شمشان گھاٹ کے پجاری اور دو تین لوگوں نے پوسٹ مارٹم ہونے سے اس کے اعضاکی چوری ہونے کی بات رشتہ داروں کو بتاکر جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کروادیں۔

دیررات گھر والوں کے ہنگامہ کرنے پر پولیس کو واقعہ کے بارے میں پتہ چلا اور پولیس نے بچی کی ماں کے بیان پر پجاری سمیت دیگر لوگوں کے خلاف غیرارادہ قتل، ثبوت چھپانے سمیت دیگر جرائم میں معاملہ درج کرلیا۔ پولیس پجاری سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرکے معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔