Sunday, May 19, 2024
Homesliderراہول گاندھی کی ٹریکٹر ریلی محض تفریح

راہول گاندھی کی ٹریکٹر ریلی محض تفریح

- Advertisement -
- Advertisement -

اجمیر۔ راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی کی ٹریکٹر ریلی عوام کے لئے محض تفریح کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ڈاکٹر پونیا اجمیر میونسپل کارپوریشن کیمپس میں میئر اور ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کے بعد یہاں  میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دسمبر 2018 میں بھی کئی ریلیاں نکالی تھیں اور اس دوران انہوں نے دس دن میں 29 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرنے کی بات کی تھی لیکن ریاست میں کانگریس کی حکمرانی کے باوجود اب تک 99 ہزار کروڑ روپے کا کسانوں کاقرض معاف نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کو ریاست کے دو روزہ دورے کے دوران قرض معافی کے وعدے کو واضح کرنا چاہئے کیونکہ بہت سے کسان قرض کی وجہ سے موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر کسانوں کے نام پر موقع پرست سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ڈاکٹر پونیا نے ریاست کی کانگریس حکومت الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا وقت مکمل ہوچکا ہے ۔ عوام کا  غصہ شروع ہی سے کانگریس کے خلاف رہا ہے اور ریاست میں 90 اداروں اور پنچایت راج انتخابات میں بی جے پی کو برتری حاصل ہوئی ہے  اور  موجودہ انتخابات  کا نتیجہ اسی کا ترجمان  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کبھی راجستھان کا شمار پُر امن علاقوں میں ہوتا تھا  لیکن اب انسان تو کیا بھگوان بھی محفوظ نہیں ہے ۔ جے پور میں جین مندر کے بت کی چوری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریسی حکومت کے دوبر سوں میں پانچ لاکھ 80 ہزار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر گہلوت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بے بس ، لاچار اور کمزور حکومت ہے اور تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔