Sunday, May 19, 2024
Homesliderراہول گاندھی کے بیان نے پرینکا کےلئے مشکل کھڑی کردی

راہول گاندھی کے بیان نے پرینکا کےلئے مشکل کھڑی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کا شمالی اور جنوبی ہندوستان  کی سیاست کے تعلق سے  دو دن قبل دیا گیا بیان اترپردیش میں پارٹی کے لئے حالات سازگار بنانے میں مصروف کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے لئے ایک نیا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے ۔

راہول  گاندھی کے جنوبی ہند کے عوام کے سیاسی طور پر پختہ ہونے کے بیان پر چاروں گوشوں سے تنقید ہورہی ہے ، یہاں تک کہ اتر پردیش میں بھی کانگریسی   بے چینی  محسوس  کررہے ہیں۔اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی گورنر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے راہول  گاندھی کے بیان پر کانگریس کو شدید تنقیدکی اور پارٹی پالیسی کو تقسیم کرنے والی ظاہر کیا ۔

 یوگی آدتیہ نے راہول گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ جنہیں یو پی کے عوام نے 15 سال تک حکومت کرنے کا موقع  دیا  وہ دوسری ریاست میں جاکر یہاں  کا مضحکہ اڑا رہے ہیں۔

راہول کے پاس اٹلی جانے کا وقت ہے لیکن امیٹھی آنے کا وقت نہیں  ہے ۔ ایسی حالت میں امیٹھی کے عوام ایسے لوگوں کو ووٹ کیوں دیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرکے راہول گاندھی کو جواب دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ راہول جی سناتھن عقیدت کی سرزمین کیرلا سے لیکر شری رام جنم بھومی اترپردیش تک لوگ خوب سمجھ چکے ہیں کہ تقسیم کی سیاست آپ کی اقدار میں ہیں۔

امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی تو انہیں نکمہ رکن پارلیمنٹ تک کہہ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس آدمی کو امیٹھی نے 15 سال موقع دیا اس نے کبھی بھی امیٹھی کی خبر نہیں لی۔

ریاستی کانگریس صدر اجے کمار ولور نے راہول گاندھی کے تعلق سے چیف منسٹر  کے بیان کو غلط بتایا اور کہا کہ پارٹی کے سابق صدر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔ دراصل چیف منسٹر  پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مقبولیت میں اضافہ ہونے سے گھبرا گئے ہیں۔ کسان بل کے خلاف پارٹی کو اترپردیش میں زبردست عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے ۔

پرینگا گاندھی پارٹی میں موجود گروہ بندی کے باوجود ریاست میں اپنی زمین تیار کرنے کے لئے پوری محنت کررہی ہیں۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری برہم سوروپ ساگر نے دو دن قبل ہی گروہ بندی اور غلط لوگوں کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرکے اپنے اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔