Monday, April 29, 2024
Homesliderراہول ہندوستانی ٹیم کو روہت کی کمی محسوس ہونے نہیں دے گا:میکسویل

راہول ہندوستانی ٹیم کو روہت کی کمی محسوس ہونے نہیں دے گا:میکسویل

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈنی ۔ روہت شرما کی آسٹریلیائی سیریز کےلئے محدود اوور کی سیریز میں عدم دستیابی میزبان ٹیم کےلئے بہت بڑا فائدہ ہے لیکن کے ایل راہول اتنا ہی اچھا کھلاڑی ہے جوکہ باآسانی روہت کے خلا کو پر کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب ٹیم کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل نے کیا ہے ۔
راہول محدود اوور س کی سیریز کے لئے ویرات کوہلی کے نائب ہوں گے کیونکہ روہت آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہنوز مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں ۔ میکس ویل نے کہا کہ روہت عالمی معیار کے ایک جارحانہ اوپنر ہیں جن کے نام تین ڈبل سنچری ہیں لہذا جب کبھی بھی وہ آپ کے خلاف میدان میں نہیں ہوتا ہے تو یہ ٹیم کے لئے ایک خوش آئند نیتجہ ہوتا ہے ۔

تین ونڈے میچوں کی سیریز 27 نومبر کوشروع ہوگی جس کے بعد ٹوئنٹی 20سیریز شروع ہوگی۔ میکسویل کے لئے کے ایل راہول اتنا ہی اچھامتبادل کھلاڑ ی ہے جتنا بھی کوئی ٹیم چاہ سکتی ہے ۔
میکس ویل نے کہا ہے کہ ہم نے کے ایل راہول کو دیکھا وہ کارکردگی جو انہوں نے آخری آئی پی ایل کے دوران دیکھائی ہے وہ غیر معمولی تھی۔ میکس ویل نے مزید کہا چاہے وہ بیٹنگ کا آغاز کرے یا نہ کرے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اتنا ہی اچھا کھلاڑی ہوگا۔ روہت کی عدم موجودگی میں یہ توقع کی جارہی ہے کہ میانک اگروال شکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔ راہول وکٹ کپینگ کے علاوہ مڈل آرڈ ر میں بیٹنگ کریں تاہم میکسویل اگروال ۔ راہول اوپننگ جوڑی کا بہت بڑا پرستار ہے جس نے آئی پی ایل کے پہلے مرحلے کے دوران واقعتا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میکسویل نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی ایک جانب تعارف کی ہے تو دوسری جانب انہوں نے اپنے آئی پی ایل کے ساتھی کھلاڑیوں کو انتباہ دیا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کا بولنگ شعبہ کافی طاقتور ہے اور وہ انہیں یقینی طور پر دباؤ میں رکھے گا ۔