Wednesday, May 15, 2024
Homesliderراہول ۔اگروال ہندوستان کو بہتر شروعات فراہم کرنے کےلئے پرعزم

راہول ۔اگروال ہندوستان کو بہتر شروعات فراہم کرنے کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

سنچورین۔ ہندوستانی کرکٹر کے ایل راہول اور میانک اگروال جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ (26 دسمبر) سے شروع ہونے والی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے دوران نتیجہ خیز سفر کے منتظر ہیں، اس جوڑی کو امید ہے کہ انہیں موقع ملے گا اور اننگز کا آغاز کیا  تو وہ ٹیم  کو شاندار آغاز فراہم کریں گے ۔ زبردست رن بنانے والے روہت شرما اور نوجوان شبمن گل کے زخمی ہونے کے بعد راہول اور اگروال کومواقع فراہم کردیں ہیں  اور یہ جوڑی یقینی طور پر جنوبی افریقہ میں اننگز کا آغاز کرے گی ۔

دونوں کے درمیان زبردست دوستی ہے اور یہ اس وقت واضح ہوا جب دونوں نےمیڈیا  سے  بات چیت کی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں واضح طور پر اشارہ دیا گیا تھا کہ وہ بیٹنگ کے آغاز کے مشکل کام کے منتظر ہیں۔امید ہے کہ میں اور آپ (میانک) 26 دسمبر کو وہاں اننگز کا آغاز کرسکیں گے اور اپنی ٹیم کو ایک عمدہ آغاز فراہم کریں گے اور ایک زبردست سیریز بنائیں گے۔ ہندوستان کے نائب کپتان راہول نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ ٹیم انتظامیہ نے اس جوڑی کا اننگز کے آغاز کےلئے  انتخاب کیا ہے۔

 راہول نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دونوں ملک کے لیے ایک ساتھ کھیلیں گے۔ہم دونوں کے لیے یہ ایک شاندار سفر رہا ہے۔ ہم نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ملک کے لیے ایک ساتھ کھیلیں گے۔ میں نے آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے ایک کھیل میں ڈیبیو کیا تھا (پچھلے سال) جو اچھا نہیں رہا۔ راہول نے نیوزی لینڈ کے خلاف گھر پر آخری سیریز میں  شاندار اسکورر کیا ہے ۔ اگرچہ دونوں نے شاید ہندوستان کی اننگزکے آغاز کا مسئلہ حل کر لیا ہے، لیکن ہندوستان کو درپیش اصل مسئلہ اس وقت پیدا ہوگا جب تجربہ کار چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے یا حال ہی میں کامیاب ڈیبیو کرنے والے شریاس ائیر کو مظاہرہ کرنا پڑے گا۔