Saturday, May 18, 2024
Homesliderرجنی کانت کا سیاست میں داخلے کے فیصلے پر نظرثانی سے انکار

رجنی کانت کا سیاست میں داخلے کے فیصلے پر نظرثانی سے انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی۔جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے سوپراسٹار رجنی کانت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں داخل نہ ہونے کے فیصلے پر ان سے نظر ثانی کی بات کرکے انھیں تکلیف نہ پہنچائیں ۔ رجنی کانت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سیاست میں داخل نہ ہونے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے سے صاف انکارکیا ہے ۔ انہوں نے دہرایا کہ انہوں نے اپنی صحت اورکورونا وائرس کے سبب سیاست میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیاست میں داخل نہ ہونے کے فیصلے کی مخالفت میں اپنی پارٹی رجنی مکَّل مندرم (آر ایم ایم) کے کچھ خارج اراکین اور دیگر کی جانب سے کئے گئے مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی تفصیل سے اسبات ظاہر کردئے ہیںکہ وہ سیاست میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے اور اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا اس کے بعد بھی مجھ سے میرے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور سیاست میں داخل ہونے کے لئے دباو بنانے کے مقصد سے اس طرح کے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرکے مجھے مستقبل میں تکلیف نہ پہنچائیں۔

رجنی کانت نے وقار اور ڈسپلن کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے کہ ہائی کمان کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے اس طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ رجنی کانت نے 29 دسمبر 2020 کواعلان کیا تھا کہ وہ سیاست میں داخل نہیں ہوں گے اور سیاسی پارٹی کا آغازنہیں کریں گے ۔ انہوں نے اس کی وجہ اپنی صحت کی صورتحال، عالمی وبا کورونا وائرس اور برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل کو بتایا تھا۔

قبل ازیں 2018 کے سال نو کے موقع پر رجنی کانت نے سیاست میں داخل ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی پارٹی کی شروعات کریں گے اورتامل ناڈو کی تمام 234 نشستوں پرانتخابات لڑیں گے ۔ لیکن اب رجنی کانت نے اپنی تمام سابق اعلانات سے پیچھے ہٹ کر سیاست میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔