Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگرضوان ساجن ،متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے والے...

رضوان ساجن ،متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ این آر آئی بزنس مین رضوان ساجن کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ریسیڈنشیل ویزا فراہم کیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے این آر آئی ہیں۔ رضوان دنوپ گروپس کے بانی ہیں جوکہ 5.5 بلین درہم مالیاتی کمپنی ہے۔ رضوان کو متحدہ عرب امارات میں 10 سالہ ویزا کی اجرائی کے درپردہ وجہ ان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہے اور اسی وجہ سے امارات حکومت کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دی جانے والی مراعات ہیں اور رضوان یہ مراعات پانے والے پہلے بیرونی شخص بن گئے ہیں۔

دبئی میں جنرل ڈائرکٹر وریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارنرس افیرس (جی ڈی آر ایف اے) کی جانب سے ان کے پاسپورٹ پر 10 سالہ ویزا مہر ثبت کیا گیا ہے۔ یہاں اس حقیقت کا تذکرہ بھی اہم ہیکہ رضوان کی 1991 میں متحدہ عرب امارات آمد ہوئی ہے اور انہوں نے 1993 میں دنوپ بلڈنگ میٹریل ٹریڈنگ کا قیام عمل میں لایا ہے اور جس وقت انہوں نے مذکورہ کمپنی قائم کی اس وقت ان کی عمر صرف 30 برس تھی۔

چند برسوں میں ہی اس کمپنی نے کافی ترقی کی اور 2018ءمیں دنوپ گروپ نے تجارت کے 5 بڑے شعبوں بلڈنگ میٹریل ، ریئل اسٹیٹ، ہوم ڈیکور اینڈ انٹیریرس ، فیشن ریٹیل، مینوفیکچرنگ، جوائنری اینڈ فوڈ میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے ترقی حاصل کی۔ یاد رہیکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گذشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سالہ ویزا کی سہولت اےسے بیرونی افراد کو فراہم کرے گی جو یہاں سرمایہ کاری کرچکے ہیں تاکہ یہاں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔