Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںرعیتو بھیما اسکیم کے تحت 704کروڑ روپئے،حکومت اداکرے گی: چیف سکریٹری

رعیتو بھیما اسکیم کے تحت 704کروڑ روپئے،حکومت اداکرے گی: چیف سکریٹری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج کیا کہ ریاست میں اب تک 40 فیصدبارش ہوئی ہے۔اور اگسٹ میں فصلوں کے بڑھنے کے لئے  زیادہ  بارش کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر کسان کو 2271.50کے پریمیم ادا کرنے کے لئے ایل آئی سی کو 704.16کروڑ روپئے ادا کرنے کے اقدامات کر ے گی۔

رعیتو بھیما اسکیم کاذکر کرتے ہوئے،جو 13اگسٹ کو ختم ہوجائے گی،جوشی نے کہا کہ لگ بھگ 30.92لاکھ کسانوں نے اپنے نام درج کر وائے ہیں۔

سکریٹریٹ کے حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران چیف سکریٹری نے ’رعیتو بندھو‘کے تحت کسانوں کے لئے برسات کا موسم،بد ترین بارش،فصلوں کی حفاظت،فصلوں کے لئے پانی کی ضرورت اور کسانوں کو امداد کی ضرورت پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں نے لگ بھگ 27,64,744  ہیکٹر پر فصلیں بو ئی ہیں۔چونکہ اگسٹ کے مہینے میں پچھلے مہینوں کے مقابلہ میں زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مقامی حکام کو دیہی سطح پر بیجوں اور کھادوں کے بر وقت فراہمی کے ساتھ فصلوں کی حفاظت کے لئے رہنمائی کرنی چاہئے۔

انہوں نے امید جتائی کہ اگسٹ میں امید کے مطابق اچھی بارش ہو سکتی ہے۔جس سے فصلوں کو فائدہ ہوگا۔

جوشی نے کہا کہ ریاست میں 317.2ملی میٹر بارش کے مقابلہ صرف 200.2ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔اس موقع پر پرنسپل سکریٹری آف ریوینیو راجیشور تیواری،پرنسپل سکریٹری آف فائنانس  کے راما کرشنا راؤ،پرنسپل سکریٹری آف اگریکلچر سی پارتھا سارتھی،آئی ایم ڈی دائریکٹر،وائی کے ریڈی و دیگر موجود تھے۔