Friday, May 17, 2024
Homesliderروہت شرما نے فٹنس کو بہتر بنانے کا آغاز کردیا

روہت شرما نے فٹنس کو بہتر بنانے کا آغاز کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو ۔ آسٹریلیائی دورہ کی تیاری کرنے والے ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ اوپنر روہت شرما نے یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس کی تربیت کا آغازکیا۔

روہت آسٹریلیائی دورے کے لئے ہندوستان کے محدود اوورز اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور فائنل کے علاوہ آئی پی ایل  کے دو مقابلوں میں ممبئی انڈینزکی نمائندگی  کے بعد سلیکٹرز نے انہیں نظرثانی شدہ ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا۔

حالانکہ  روہت نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن بی سی سی آئی نے محسوس کیا کہ اسے آئی پی ایل کے دوران عضلات میں جکڑن سے صحت یاب ہونے کے لئے روہت کو مزید وقت درکار ہے ، جس سے ان کی فٹنس حیثیت پر ایک زبردست بحث چھیڑ دی گئی۔

روہت نے آئی پی ایل کے فائنل میں بھی روانی کے ساتھ 68 رنز بنائے تھے جس کی بدولت  ان کی ٹیم نے ایک بڑے فرق سے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی  ۔روہت کی فٹنس اور بھی زیادہ اہم ہوگئی ہے کیونکہ آسٹریلیا میں پہلے ٹسٹ کے بعد مستقل  کپتان ویرات کوہلی دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور وہ اپنی پہلی اولاد کی  توقع کر ر ہے ہیں۔

علاوہ ازیں  سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما جو این سی اے میں اپنی مکمل صحت یابی کےلئے محنت  کررہے ہیں انہوں  نے چیف سلیکٹر سنیل جوشی اور این سی اے کے سربراہ راہول ڈریویڈ کی نگرانی میں اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے ۔ایشانت اور روہت دونوں ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک ساتھ آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوں گے اور 14 دن کے قرنطینہ سے گذریں گے