Wednesday, May 8, 2024
Homesliderروہت شرما نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ...

روہت شرما نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ناگپور۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف 20 گیندوں پر 46 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ٹی 20 آئی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔ٹی 20 مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے روہت نے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کے چھکوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر اس صف میں  سرفہرست آگئے ہیں ۔ آٹھ اوورز میں 91 رنز کے تعاقب میں جوش ہیزل ووڈ کے پہلے اوور میں دو چھکے لگانے والے ہندوستانی کپتان کے پاس اس فارمیٹ میں اب 176 چھکے ہیں۔

گپٹل 172 چھکوں کے ساتھ اور کرس گیل 124 چھکوں کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں۔ ویرات کوہلی 100 سے زیادہ ٹی 20  چھکوں کے ساتھ واحد دوسرے ہندوستانی ہیں، جو اس وقت فارمیٹ میں 104 چھکے لگا چکے  ہیں۔روہت، جنہوں  نے 138 میچ کھیلے ہیں، پچھلے مہینے فارمیٹ میں گپٹل کے رنز کے ریکارڈ  کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، بعد میں وہ 3500 سے زیادہ ٹی20 رنز کے ساتھ واحد کھلاڑی بن گئے۔

سوزی بیٹس بین الاقوامی سطح پر فارمیٹ میں 3500 سے زیادہ رنز بنانے والی واحد دوسری خاتون بیٹر ہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن اور سوفی ڈیوائن واحد خواتین کرکٹرز ہیں جن کے پاس 100 سے زیادہ ٹی20چھکے ہیں۔روہت کی شاندار اننگز نے ہندوستان کو ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف ایک مختصر میچ میں زبردست شروعات کرنے میں مدد کی۔ آسٹریلیا نے آٹھ اوور کے کھیل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90/5 بنائے، لیکن روہت اور کے ایل راہول نے 2.5 اوورز میں 39 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ بنا کر ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

ہندوستان نے بالآخر 7.2 اوور میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔دونوں ٹیمیں اب حیدرآباد  کا رخ کرچکی ہیں  جہاں اتوار کو سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا۔اس وقت حیدرآباد کا موسم کرکٹ کےلئے خوشگوار ہے اور اتوار کے مقابلے میں پورے 20 اوور س کا کھیل ممکن دیکھائی دے رہا ہے ۔