Sunday, May 19, 2024
Homeاسپورٹسروہت کو دھونی کے ورلڈ کپ میں اہم کردارکی امید

روہت کو دھونی کے ورلڈ کپ میں اہم کردارکی امید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ انگلینڈ میں 30 مئی کو ورلڈ کپ شروع ہونے والا اور اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی آئی پی ایل میں اپنی پریکٹس کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے ممبئی انڈینس کے کپتان اور قومی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے دھونی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان کا ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے اہم کردار ہوگا۔

انڈیا ٹوڈے سے خاص بات چیت میں روہت شرما نے کہاکہ ورلڈ کپ میں دھونی کا کیا کردار رہنے والا ہے اس پر سب کی نظریں ہیں لیکن دھونی کا ورلڈ کپ میں اہم کردار ہوگا۔ روہت شرما نے کہا دھونی کے پاس کئی برسوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کئی سال تک ٹیم کو سنبھالا اور اسے کامیابی دلوائی لہذا دھونی کا کردار بیحد اہم رہے گا۔

دھونی کی صلاح اور سوچ کئی کھلاڑیوں کے کام آتی پے۔ وہ ہر کھلاڑی کی مدد کرتے ہیں۔روہت شرما نے کہا جب دھونی وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو کلدیپ اور چہل کو پچ کے بارے میں بتاتے ہیں اور انہیںکیسی بولنگ کرنی ہے یہ بھی رائے دیتے ہیں۔ یہ سب چیزیں کافی اہمیت رکھتی ہیں۔