Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںرکن اسمبلی راجہ سنگھ کا نام، روڈی شیٹ کی فہرست میں ہوا...

رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا نام، روڈی شیٹ کی فہرست میں ہوا شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: منگل ہاٹ پولیس نے گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا نام روڈی شیٹ میں شامل کیا ہے۔روڈی شیٹ کی فہرست میں نام شامل کر نے پر،راجہ سنگھ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اس معاملہ پر رکن اسمبلی نے پولیس سے پوچھا کہ،کیا وہ ایک روڈی شیٹر ہے۔؟ انہوں نے واجح کیا کہ وہ اسی اسمبلی حلقہ سے دو بار ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور عام کی خد مت کر رہے ہیں۔

اس معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے،راجہ سنگھ نے پولیس سے پو چھا کہ کیاوہ کچھ ٹی آر ایس کے رہنماؤں کے نام بھی روڈی شیٹ کی فہرست میں شامل کریں گے۔؟

انہوں نے واضح کیا کہ وہ تلنگانہ پولیس کی نظر میں پریشانی کا باعث ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے سی آر اور وزیرداخلہ محمود علی سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر جواب دیں،اور انہیں بتائیں کہ وہ واقعی روڈی ہیں۔؟راجہ سنگھ نے کہا کہ روڈی شیٹس کی فہرست میں اپنا نام دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوا ہے۔