Saturday, May 18, 2024
Homesliderرہانے کا اپنا انداز ہے: سچن

رہانے کا اپنا انداز ہے: سچن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تنڈولکر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے اور  رہانے ٹسٹ میں دو مرتبہ ہندوستان کی کپتانی کر چکے ہیں اور انہوں نے صد فیصد جیت کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، ان میں سے ایک جیت آسٹریلیا کے خلاف 2017 میں ملی ہے  ۔ اجنکیا پہلے بھی ہندوستان کی قیادت کرچکے ہیں   اور ان کے پرسکون ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ جارحانہ نہیں ہے۔ ہر شخص کے پاس جارحیت ظاہر کرنے کا اپنا طریقہ  اور انداز ہوتا ہے۔ جو شخص جارحیت نہیں دکھاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ جارحانہ نہیں ہے۔  مثال کے طور پر  پجارا بہت پرسکون ہے۔ اس کی جسمانی  حرکات کھیل پرمرکوز ہوتی   ہیں  لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پجارا کسی اور سے کم کوشش کر تے ہوں۔تندولکر نے توجہ دلائی کہ کپتان کی حیثیت سے رہانے کی حکمت عملی کوہلی سے مختلف ہوسکتی ہے لیکن ان کا اور ان کی ٹیم کا مشترکہ مقصد  ایک ہی ہوگا ،یعنی میچ جیتنا۔

ہر شخص کے پاس اپنا رد عمل ظاہر کرنے اور حالات کا جواب دینے کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے  لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ایک کی منزل ایک ہے۔ منزل پر پہنچنے  کےلئے  ان کے پاس مختلف راستے ہوسکتے ہیں اور اسی طرح وہ ہندوستان کو فتح دلواسکتے ہیں ۔ اسی طرح اجنکیا کا ایک مختلف انداز ، مختلف حکمت عملی ہوگی۔ یہ ٹیم انتظامیہ  پر منحصر ہے  ۔  وہ کس طرح کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ، پچ کس طرح کھیلتی ہے اور ہماری بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ کیا ہوگی۔ یہ ساری چیزیں  اہم ہوتی  ہیں۔ وہ کوشش کریں گے اور جیتنے کے لئے سب کچھ کریں گے۔ سچن نے مزید کہا کہ سینئروں کی غیر موجودگی ٹیم کے توازن کو متاثر کرسکتی  ہے  لیکن اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع ملتے ہیں۔ مجموعی طور پر  یہ ہندوستانی  ٹیم کےلئے سنہری موقع ہے کہ اس کا ہر کھلاڑی بہتر مظاہروں سے خود کو ثابت کرے ۔