Friday, May 17, 2024
Homeتلنگانہریاست تلنگانہ کے کانگریس رہنماؤں نے اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر...

ریاست تلنگانہ کے کانگریس رہنماؤں نے اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر خراج پیش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ملک کی پہلی خاتون وزیر آعظم اور کانگریس کی سابق صدر اندراگاندھی کے 102 ویں یوم پیدائش منگل کو حیدرآباد میں شاندار انداز میں منائی گئی۔ریاست سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین نے نیکلس روڈ پر اندرا گاندھی کے مجسمے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد میں انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر،گاندھی بھون میں اندرا گاندھی کی تصویر پر بھی خراج پیش کیا۔

سی ایل پی رہنما ملو بھٹی وکرمارکا،پی سی سی کے سابق صدور پی ہنمنت راؤ،پونالا لکشمیہ،ٹی پی سی سی کے کار گزار صدر کسما کمار،ایم ایل اے تھورپو جئے پر کاش ریڈی،سابق نائب وزیر اعلیٰ دامودر راجا نرسمہا، سابق وزیر مری ششی دھر ریڈی،سٹی کانگریس کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو،اے آئی سی سی کے سکریٹری ایس اے سمپتھ کمار،اے آئی سی سی کے ترجمان داسوجو سراون کمار اور پارٹی کے کئی دیگر رہنماؤں نے پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پر کانگریس قائدین نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے اندرا گاندھی کی خدمات کو یاد کیا۔