Tuesday, May 7, 2024
Homeبین الاقوامیریاض اور دبئی اسمارٹ شہروں میں شامل

ریاض اور دبئی اسمارٹ شہروں میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض اسمارٹ شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے ریاض کوا سمارٹ سٹی ہونے کی سند جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاض رائل اتھارٹی کے ماتحت ریسرچ اینڈ سٹڈیز ادارے کے ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحمان السلطان نے ایوارڈ وصول کیا۔
یاد رہے کہ ا سپین میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اسمارٹ شہروں اسنادکے امیدوار شہروں کے استحقاق پر مشاورت کی گئی تھی۔ریاض کے علاوہ چار اور شہروں کو اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے اسمارٹ سٹی کے اسناد جاری کیے ہیں۔
دیگر شہروں میں روس کا دارالحکومت ماسکو اور متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شہر دبئی شامل ہیں۔ ان شہروں کا انتخاب دنیا بھر کے سو شہروں میں سے کیا گیا ہے۔انتخاب کا معیار پائیدار ترقی اور ذہانت کے استعمال میں ان پانچوں شہروں کی گرانقدر خدمات کو قرار دیا گیا۔ یہ شہر اسمارٹ شہروں کے عالمی پیمانے ترتیب دینے کے اہل بھی قرار دیے گئے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور غیر جانبدار بین الاقوامی تنظیموں کے ایک وفد نے جولائی 2019 کو ریاض شہر کا دورہ کر کے اسمارٹ سٹی کے حوالے سے اس کے استحقاق کا جائزہ لیا تھا۔