Saturday, May 18, 2024
Homesliderریاض پولیس: خواتین کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

ریاض پولیس: خواتین کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں ریاض پولیس نے خواتین کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے۔سوشل میڈیا پر زنانہ لباس کی تصاویر اور خاص تعلق قائم کرنے کے لیے پرکشش جملے استعمال کررہے تھے۔

ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ یہ بہروپیے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر بلا لیتے تھے۔ ان سے نقد رقومات اور گاڑیاں چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔علاوہ ازیں انہیں مجبور کرکے ان سے اے ٹی ایم کارڈ چھین لیتے اور ان سے خفیہ نمبر لے کر رقمیں نکالنے کی وارداتیں بھی کررہے تھے۔

ریاض پولیس نے مختلف رپورٹیں ملنے کے بعد گروہ کی گرفتاری کی اسکیم تیار کی اور بالاخر ان تک رسائی حاصل کرلی۔ تینوں نوجوانوں کی عمریں 20 تا 30 سال کے درمیان ہیں- انہوں نے دو وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت ظاہر کیے بغیر مزید بتایا کہ مشتبہ افراد ، جن کی عمریں 20 کی دہائی کے ہیں، مبینہ طور پر متاثرین کو اپنے بینک اکاؤنٹ ظاہر کرنے اور رقم ضبط کرنے پر مجبور کرتی تھیں۔ علاوہ ازیں ایک گاڑی چھیننے اور 9 ہزار ریال قبضے میں کرنے کی واردات بھی تسلیم کی ہے۔ سیکیورٹی فورس نے تینوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔