Monday, May 20, 2024
Homesliderریا چکرورتی اور بھائی درخواست ضمانت مسترد

ریا چکرورتی اور بھائی درخواست ضمانت مسترد

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: انسداد منشیات اسکواڈ کی ایک خصوصی عدالت نے آج سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے مقدمہ میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتارشدہ بالی ووڈ اداکارہ اور سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شیوک چکرورتی سمیت جملہ6 ملزمین کی درخواست ضمانت مستردکر دی ہے۔ عدالت میں این سی بی کی جانب سے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریا نے نہ صرف منشیات کا استعمال کیا بلکہ حمل و نقل اور منشیات کی فروخت میں بھی ملوث تھی ، منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک جس کی وجہ سے اس کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہئے ۔

عدالت نے کہا کہ ملزمین کے خلاف شواہد موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کل سماعت کو ملتوی کرنے کے بعد جمعہ کو جج جی این گؤرو نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد اپنے فیصلے میں اس مقدمہ سے متعلق اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شوک چکرورتی کے علاوہ دیپش ساونت ، سیموئیل مرندڈا اور دو مبینہ منشیات فروش زید ولاترا اور باسط پریہار کو ضمانت سے انکار کردیا گیا۔

عدالت میں دوسری مرتبہ بھی ضمانت کی عرضی مسترد ہونے کے بعد منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ گرفتار کیے گئے ان ملزمین کو زبردست دھکا لگا ہے ۔ ریا کے کیمپ سے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام چھ ملزمان جلد ہی ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ میں رجوع کریں گے ۔ اس کے لئے پیر کو درخواست کا مسودہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔

عدالت میں ریا کے وکیل ستیش مانے شندے نے دعوی کیا ہے کہ ریا کو این سی بی میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس کے وکیل نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سشانت ریا سے ملنے سے پہلے منشیات کا استعمال کر رہا تھا اور وہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی تجارتی سرگرمی کا حصہ نہیں تھی۔ جب اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو کیسی بھی طرح کی منشیات برآمد نہیں ہوئی جبکہ این سی بی نے دعوی کیا ہے کہ ریا چکورتی نے نہ صرف منشیات کا استعمال کیا بلکہ وہ منشیات کی فروخت ، نقل و حمل میں ملوث تھی۔

قبل ازیں چہارشنبہ کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ریا کے وکیل ستیش منیشندے نے مطلع کیا تھا کہ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت جمعرات کو ریا اور شوک کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ جمعرات کو عدالت نے جمعہ تک اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا ۔ جمعہ کو عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانتوں کو مختصر طور پر مسترد کردیا۔ ریا کو جسے منگل کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا ، انہیں این سی بی حکام نے چہارشنبہ کی صبح نایئکلہ جیل منتقل کیا ہے جہاں وہ 22 ستمبر تک وہاں تحویل میں رہیں گی۔