Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسزارہ وسیم کو مشورہ دینے والوں میں کنگنا رناوت بھی شامل

زارہ وسیم کو مشورہ دینے والوں میں کنگنا رناوت بھی شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کم عمری میں شہرت کی بلندی چھونے والی خوب رو ادکارہ زارہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر آئے دن کوئی نہ کوئی اپنا خیال ظاہر کررہا ہے اور اب متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی زارہ کو مشورہ دیا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ زارہ وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیا ہے۔

 چند دن قبل فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زارہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ زارہ وسیم کی جانب سے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سے مذہب سے دوری بتائی گئی ہے۔ اس پر بالی ووڈ دو حصے میں بٹ گیا ہے۔ کچھ لوگ زارہ کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے جلد بازی کا فیصلہ کہہ رہے ہیں۔

پہلے انوپم کھیر، روینہ ٹنڈن نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ سدارتھ ملہوترہ نے کہا کہ اس فیصلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت بھی زارہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آگئی ہیں اور کہا کہ بالی ووڈ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہے تو پھر آپ کے پاس کرنے کے کام اور بھی بہت ہیں جس سے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کریں۔

بنیادی ضرورت کے حوالے سے کوئی بھی مذہب آپ کو بااختیار بناتا ہے نہ کہ کمزور کرتا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے سب کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے۔کنگنا رناوت اس وقت اپنی آنے والی فلم ”ججمنٹل ہے کیا“ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ہیرو کا کردار راج کمار راؤکر رہے ہیں، اس فلم میں اداکارہ کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔ یہ فلم 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔