Monday, May 13, 2024
Homesliderزخمی وارنر ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شرکت سے محروم

زخمی وارنر ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شرکت سے محروم

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیائی اوپنر ڈیویڈ وارنر زخمی ہونے کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں17 دسمبر کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں پوری فٹنس حاصل کرنے میں ابھی مزید10 دن لگیں گے اور وہ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں واپسی کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی ونڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران وارنرکے عضلات میں کھینچاؤآگیا تھا اور جس کے بعد وہ محدود اوورکی سیریز سے باہر ہوگئے ۔ وہ فی الحال خصوصی علاج کے لئے سڈنی میں ہیں جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑی ایڈیلیڈ روانہ ہوں گے ۔

 وارنر نے کہا میں جلدی سے صحتیاب ہورہا ہوں اور علاج کے لئے میرے لئے سڈنی میں قیام بہتر ہوگا۔ میں زخم سے کافی حد تک نجات حاصل کرچکا ہوں لیکن ٹسٹ میچ میں اپنا صد فیصد مظاہرہ کرنے کےلئے ابھی بھی مجھے ذہنی طور پر خودکو تیارکرنا باقی ہے ۔ اس میں وکٹوں کے بیچ دوڑ لگانا اور فیلڈنگ کرنا شامل ہے ۔ میں ابھی اپنی فٹ نیس پر پوری طرح سے مطمئن نہیں ہوں اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں ابھی مزید10 دن لگیں گے ۔آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لانگرکو وارنر کے باکسنگ ڈے ٹسٹ تک پوری طرح فٹ ہونے کی توقع ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ وارنر جس مقام پر ہیں اس کے لئے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ میلبورن ٹسٹ کے لئے پوری طرح فٹ رہیں گے ۔وارنر کی غیرموجودگی میں ول پکووسکی ان کی جگہ کے لئے دعویدار ہیں لیکن انہیں انڈیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس مقابلے کے تیسرے دنکارتک تیاگی کی گیند ہیلمیٹ پر لگی تھی۔ پکووسکی ہلکے زخم کے شکار ہوئے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کی حالت میں ہی ایڈیلیڈ ٹسٹ میں کرئیر کا آغاز کرسکتے ہیں۔