Wednesday, May 15, 2024
Homesliderزندگی میں دوبارہ کبھی بی جے پی سے اتحاد نہیں کروں گا:نتیش...

زندگی میں دوبارہ کبھی بی جے پی سے اتحاد نہیں کروں گا:نتیش کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ بہار کے چیف منسٹر  نتیش کمار نے جمعہ کو زور دے کر کہا کہ وہ پوری زندگی بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد نہیں کریں گے۔میں اپنی پوری زندگی ان (بی جے پی) کے ساتھ کبھی نہیں جاؤں گا۔ بی جے پی کے سابق لیڈر جیسے اٹل جی (اٹل بہاری واجپائی)، اڈوانی جی، (ایل کے اڈوانی)، جوشی جی (مرلی منوہر جوشی) سچے لیڈرتھے جو کام میں یقین رکھتے تھے۔  بی جے پی کے موجودہ لیڈرصرف باتیں کررہے ہیں اور کام کرنے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے سمستی پور میں ایک انجینئرنگ کالج کے افتتاح کے دوران کہا۔

بہار انجینئرنگ کالج، پٹنہ ملک کا سب سے قدیم انسٹی ٹیوٹ ہے اور میں اس کا طالب علم تھا ۔ جب میں مرکز میں وزیر بنا تو میں نے جوشی جی (واجپائی حکومت میں وزیر) سے اسے تسلیم کرنے کی درخواست کی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور اس نے فوری طور پر ایسا کیا۔ وہ لیڈر عام لوگوں کے لیے سوچتے تھے جبکہ آج کی بی جے پی کے لیڈر صرف باتیں کرتے ہیں۔میں 2017 میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا، اس امید کے ساتھ کہ وہ اٹل جی، اڈوانی جی، جوشی جی کے جانشین ہوں گے اور لوگوں کے لیے کام کریں گے۔

 چونکہ ان کا عام لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس لیے میں نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اب بہار میں سماجوادی حکومت ہے، سبھی سماجوادی لیڈر اکٹھے ہوئے ہیں اور ہم عام لوگوں کے لیے کام کریں گے۔ ہم بہار کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی ترقی کی راہ پر لے آئیں گے۔نتیش کمار نے کہا جب میں بی جے پی کے ساتھ تھا، تو وہ خاموش تھے۔ جب میں مہاگٹھ بندھن کے ساتھ ہوں  تو انہوں نے لالو جی (آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد) کے خلاف اسکام (آئی آر سی ٹی سی اسکام) میں کوئی کردار نہ ہونے کے باوجود مقدمہ  دوبارہ کھول دیا۔