Friday, May 17, 2024
Homesliderزنگ اور اینٹی بائیوٹک گولیوں کا زیادہ استعمال سیاہ فنگس کی وجہ...

زنگ اور اینٹی بائیوٹک گولیوں کا زیادہ استعمال سیاہ فنگس کی وجہ :ماہرین

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ میکورمائکوسس (سیاہ فنگس) کے انفیکشن میں اضافےکے بعد کوویڈ کے مریضوں میں فنگلس مرض جس کو حال ہی میں ایک وبا اور ایک قابل شناخت بیماری قرار دیا گیا ہے ، اس  نے محققین اور ڈاکٹروں کو اس کے بڑھتے معاملات نے اس کے پیچھے کردار ادا کرنے والے عوامل کو سمجھنے کی ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔

اسٹیرائڈز،بے قابو ذیابیطس اور اینٹی بائیوٹک کے ضرورت سے زیادہ استعمال جیسے معاون عنصر کے علاوہ محققین اب زنک سپلیمنٹس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو بھیس سیاہ فنگس سے جوڑ رہے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوویڈ وبائی مرض کے بعد سے زنک کی گولیاں قوت مدافعت  کو بہتر بنانے کے لئے ضمیمہ کے طور پر بڑے پیمانے پرتجویز کی جارہی  ہیں اور عوام اپنے طور پر بھی  زنگ کی گولیوں  کا استعال کررہےہیں ۔

حالانکہ زنگ کی گولیوں کا کثرت سے استعال کی وجہ سے سیاہ فنگس کی وجہ  کے کوئی ثابت شدہ طبی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن  محققین  اس کے باوجود اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ زنک فنگس انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس تناظر میں میں مزید تحقیق  کی ضرورت ہے۔حال ہی میں  ٹویٹس کی ایک سیریز میں سائنسی مشیر اور انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر راجیو جئے دیوان نے زنک کو کوکیی بیماری سے مربوط کرنے کے لئے موجود تحقیقی اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک اور سینئر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر وکرم سکلیش پور کمار نے کہا کہ نادانستہ طور پر بہت زیادہ زنک استعمال  کرنا دوسرے خطرے والے عوامل کے علاوہ ، بلغمی بیماری کے لئے ایک اہم عنصر ثابت ہوسکتا ہے۔ زنک کے نادانستہ طور پر استعمال اور اس کی وجہ سے سیاہ فنگس  کا پیداہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بہت سارے اہم شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ  آئی سی ایم آر اور ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی مزید تحقیقات کرنے کی قطعی ضرورت ہے اور تب تک سب کو زنک کے زیادہ استعمال سے روکناضروری  ہے۔

بلڈ کینسر جرنل کے ایڈیٹر اور میو کلینک میں پروفیسر ڈاکٹر ونسنٹ راج کمار نے ٹویٹ کیا کہ سیاہ فنگس  کے زیادہ واقعات کے بہت سارے نظریات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کنٹرول میں جو چیز ہے اسے طے کرنے کی ضرورت ہے ، جس میں اسٹیرائڈز سے بچنا ہے ، انھیں صحیح خوراک اور مدت پر استعمال کرنا ، شوگر پر قابو رکھنا اور اینٹی بائیوٹکس سے بچنا ہے۔ دوسرے اضافی عوامل کی چھان بین کرنے اور انھیں طے کرنے میں وقت لگے گا۔ اگر اب کسی کو فوری طور پر آکسیجن کی ضرورت ہے تو  آپ کو جو بھی آکسیجن دستیاب ہے اسے دینا ہوگا۔ کوئی چارہ نہیں-لیکن آپ شکر کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور صحیح مدت کے لئے صحیح خوراک پر اسٹیرائڈز استعمال کرسکتے ہیں ۔