Wednesday, May 15, 2024
Homesliderزوپارک کی مشہور چمینزی سوزی کی موت

زوپارک کی مشہور چمینزی سوزی کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں نہرو زولوجیکل پارک کا سب سے مشہور جانور چمپیزی سوزی قدرتی موت کا شکار ہوگئی ہے وہ 35 سال کی تھیں۔حیدرآباد کے زو کا عملہ سوزی کی موت سے افسردہ ہے ۔ چڑیا گھر نے ایک پریس ریلیز میں کہا اپنے پیار ، برتاو اورعادات کے ساتھ ، سوزی عملہ اورعوام کو بہت پسند تھی۔ اس نے نہروچڑیا گھر کے ساتھ ایک بہت بڑی اور حیرت انگیز یادوں کو جوڑا ہے۔

سنٹرل زو اتھارٹی نے سوزی کو 2011 میں حیدرآباد کے چڑیا گھر بھیجا تھا۔ اس سے پہلے وہ سہارا گروپ کے چیئرمین سبرت رائے کی پالتو جانور تھی۔ سوزی نے بین الاقوامی شہرت کا مظاہرہ کیا اور اپنی عادتوں کے لئے مشہور شخصیات کا درجہ حاصل کیا تھا جس میں دانتوں کا برش دانت صاف کرنا ، کافی پینا ، اور بوتل سے پانی پینا شامل ہے۔ہر سال چڑیا گھر کیک کاٹ کر اور چڑیا گھر آنے والوں اور چڑیا گھر کے عملے کے ساتھ مل کر اس کی سالگرہ مناتے تھے۔ اس کے لئے حال ہی میں 15 جولائی کو لاک ڈاو ¿ن کے دوران پھلوں سے بنے ہوئے کیک اور پھلوں کی مالا منائی تھی۔

چڑیا گھر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سوزی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ گزشتہ صبح آٹھ بجے کے قریب وہ فرش پر پڑی تھی۔ بعد میں ویٹرنری ماہرین کے پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا کہ سوزی کی موت دل کے ایک بڑے دورے سے ہوئی ہے۔سوزی کے پاس چہارشنبہ تک معمول کی خوراک تھی جس میں اس کے پھلوں ، انکروں ، جوس ، اور ناریل کے پانی کی معمول کی مقدار شامل تھی۔ چڑیا گھر کے ذرائع نے کہا ہے کہ چمپینزی کی عمر اوسطاً 39 سال ہوتی ہے۔آخری چمپینزی جو حیدرآباد کے چڑیا گھر میں رہتی تھی 2012 میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 42 سال کی عمر میں فوت ہوگئی تھی۔ سوزی کی موت کے ساتھ ہی ہندوستان میں صرف 3تا 4 چڑیا گھروں میں چمپینزی ہے۔