Sunday, May 19, 2024
Homesliderزیرو نے دوسری مرتبہ میڈرڈ اوپن خطاب  جیت لیا

زیرو نے دوسری مرتبہ میڈرڈ اوپن خطاب  جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

میڈرڈ ۔ الیگزینڈر زیرو نے اپنے شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل دوسری مرتبہ میڈرڈ اوپن خطاب حاصل کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں سرفہرست اور کلے کوٹ کے بادشاہ رافل نڈال کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں انہوں نے ڈومینک تھم کو بھی شکست دی جبکہ فائنل میں پہلے سیٹ میں پیچھے رہنے کے باوجود انہوں نے مارٹیو بیرر ٹینی کو 6-7(8), 6-4,6-3 سے شکست دیتے ہوئے سیزن میں دوسرا خطاب حاصل کرلیا ہے۔

 عالمی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر فائز جرمنی کے زیرو نے اس سے قبل مارچ میں میکسیکن اوپن بھی حاصل کیا ہے۔ یہاں کامیابی کے بعد زیرو نے چوتھی مرتبہ 1000 ٹورنمنٹ کا خطاب حاصل کیا ہے جبکہ گذشتہ تین برسوں میں یہ ان کا پہلا خطاب ہے۔ سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن نے گذشتہ برس میں چوتھے ہی مرحلہ میں شکست کے ریکارڈ کو اس مرتبہ بہتر کرنے کے خواہاں ہے۔ زیرو نے 2018ءمیں پہلی مرتبہ میڈرڈ اوپن خطاب حاصل کیا تھا، جس کیلئے انہوں نے فائنل میں ڈومینک تھم کو شکست دی تھی۔

 اس کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے 24 سالہ زیرو نے کہا کہ فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل وہ کلے کوٹ سیزن کا بہتر آغاز کرنے کے خواہاں تھے اور اس لئے یہ کامیابی ان کیلئے اہمیت کی حامل رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہے جس میں فرنچ اوپن خطاب بھی شامل ہے۔

میڈرڈ اوپن اسپین میں کھیلوں کے پہلے ایونٹ میں سے ایک تھا جس نے شائقین کی محدود تعداد کو  میدان میں آنے  کی اجازت دی۔ یہ ٹورنمنٹ گذشتہ سال منسوخ ہونے والے ایونٹس میں شامل تھا کیونکہ اس کی وجہ کورونا وائرس وبائی بیماری ہے۔ اتوار کو فائنل سے قبل ٹورنمنٹ منتظمین کے ذریعہ مقامی صحت کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔یادرہے کہ خواتین زمرے کے ایونٹ  میں  آرینا سبالینکا نے ہفتہ کے فائنل میں سرفہرست کھلاڑی  ایش بارٹی کو 6-0، 3-6، 6-4 سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا ہے۔