Wednesday, May 8, 2024
Homeٹرینڈنگسائبر فراڈ کرنے والوں سے متعلق،پولیس نے کی عوام سے اپیل

سائبر فراڈ کرنے والوں سے متعلق،پولیس نے کی عوام سے اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سائبر جعلساز گوگل میں جعلی ویب سائٹوں کی میز بانی کر رہے ہیں اور اپنے مو بائل نمبر دے رہے ہیں،اور صارفین کو لاکھوں روپیوں کا دھوکہ دے رہے ہیں۔عام طور پر، جب بھی کوئی بھی شخص،جسے گوگل میں کسٹمر سروس کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ موبائل نمبر پر کال کرتا ہے،دھوکہ دہندہ فوراً فون کرنے والے کو جواب دیتا ہے اور انہیں مطلع کرتا ہے کہ وہ اس کمپنی کی جانب سے کسٹمر کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جب فون کرنے والا شخص دھوکہ دہی کرنے والے اس شخص کو کمپنی کا حقیقی ملازم سمجھتا ہے اور دھوکہ دینے والا شخص،اس سے،او ٹی پی،یو پی آئی پن،نیٹ بینکنگ پاسورڈ،بینک کارڈ،اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کرتا ہے اور اس کے ذریعہ وہ دھوکہ دہی سے متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کر لیتا ہے۔

سائبر کرائم پولیس اسٹیشن،سائبر آباد میں حال ہی میں درج ایک مقدمہ میں،متاثرہ شخص نے زو میٹو ایپ سے 200 روپئے کی مٹھائیاں منگوائی۔جب وہ اسے مٹھائیاں پہنچائی گئیں تو وہ بدبو دار تھیں۔اس نے گوگل میں زو میٹو کی کسٹمر کئیر سروس کی تلاش کی۔جس پر اسے زومیٹو کے لئے کسٹمر کئیر سروس کے طور پر ایک موبائل نمبر 9330017233ملا۔

اس نے فوری طور پر اس نمبر پر فون کیا اور انہیں مذ کورہ مصنوع کی واپسی اور مسئلہ حل کرنے کے لئے کہا،جس پر دھوکہ دہی کرنے والے نے شکایت کنندہ کو اپنے بینک اکاؤنٹ اور یو پی آئی پن نمبر کی تفصیلات بھیجنے کو کہا،اسی مناسبت سے،شکایت کنندہ نے مٹھائی کی واپسی اور 200روپئے کی رقم کی توقع میں اسے ساری تفصیلات بھیج دیا۔پھر 200روپئے ملنے کے بجائے،شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ سے 70,000 روپئے کی رقم نکال لی گئی۔

اسی طرح،سائبر کرائم پولیس اسٹیشنوں میں بھی ہر روز جعلی گوگل کسٹمر کئیر سروسز کے متعدد معاملات درج ہو تے ہیں۔سائبر پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل میں کسی بھی کمپنی کا کسٹمر کئیر سروس نمبر تلاش نہ کریں اور کارڈ کی تفصیلات جیسے،یو پی آئی پن نمبر اور نیٹ بینکنگ کا پاس ورڈ،کسی بھی کسٹمر سروس ملازم کے ساتھ شئیر نہ کریں۔اور کسی کمپنی کی کسٹمر سروس سے اپنی شکایات میل کے ذریعہ یا ان کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن میں دستیاب ٹول فری نمبر کے ذریعے کریں۔