Saturday, May 18, 2024
Homesliderسائنا نہوال کورونا سے متاثر، تھائی لینڈ سے دستبردار

سائنا نہوال کورونا سے متاثر، تھائی لینڈ سے دستبردار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ہندوستانی بیڈمنٹن کیلئے یہ بہت بڑا جھٹکا ہیکہ لندن اولمپکس میں ہندوستان کیلئے برونز میڈل حاصل کرنے والی حیدرآبادی کھلاڑی سائنا نہوال کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں اور اب وہ تھائی لینڈ اوپن سے دستبردار ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی کھلاڑی ایچ ایس پرنوائے بھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کا تیسری مرتبہ معائنہ کیا گیا تھا جس میں ان کا نتیجہ مثبت آیا ہے لیکن سائنا کے شوہر اور سنگلس کے اہم کھلاڑی پروپلی کیشپ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مزید معائنے کئے جائیں گے۔ نیز بنکاک کے دواخانہ میں ان دو کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں پہنچا دیا گیا ہے۔ سائنا اور کیشپ ڈسمبر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور یہ دوسری مرتبہ ہیکہ وہ کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ تھائی لینڈ اوپن میں شرکت کررہی بیڈمنٹن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

سائنا نہوال کی جانب سے ایک تازہ ترین ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں وہ تھائی لینڈ اوپن کے ضمن میں اپنا کورونا ٹسٹ کروارہی ہیں۔ تھائی لینڈ اوپن میں شرکت کرنے سے قبل ہندوستانی کھلاڑیوں نے چند دنوں تک اپنے کمروں میں قرنطینہ کی مدت مکمل کی ہے جس کے بعد یہ خدشات پیدا ہوچکے ہیں کہ شاید دیگر کھلاڑی بھی کوروناوائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ چند دن قبل سائنا نہوال نے بی ڈبلیو ایف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے کوچس اور فزیو سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے جیسا کہ تھائی لینڈ میں آمد کے بعد وہ قرنطینہ میں پہنچ چکے ہیں اور انہیں پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ دریں اثناءبیڈمنٹن اسوسی ایشن نے تازہ ترین صورتحال فراہم کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑی کم از کم 10 دن کے قرنطینہ میں رہیں گے۔