Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسابق وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی کی ٹی آر ایس میں...

سابق وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت۔

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدراباد: چند دنوں سے یہ قیا آرائیاں کی جارہی ہیں اور افواہوں کا با زار گرم ہے کہ سابق وزیر داخلہ و کانگریس کی سینئیر لیڈرپی سبیتا اندرا ریڈی کانگریس پارٹی چھوڑ کر، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی(ٹی آر ایس) میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں۔ان افواہوں کواُس وقت تقویت ملی جب کانگریس قائدپی سبیتا اندرا ریڈی نے گذشتہ دنوں رکن پارلیمنٹ حیدرآباداسد الدین اُویسی کی قیام گاہ پر اپنے فرزند پی کارتک ریڈی کے ہمراہ ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ اوررکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے فرزند کارتک ریڈی کو حلقہ پارلیمنٹ چیو ڑلہ سے ٹی آر ایس اُمیدوار بنانے کی شرط پر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کی پیشکش کی تھی۔کے ٹی راما راؤ نے اس پیشکش پر والد کے سی آر

سے بات کرنے کا تیقن دیا تھا۔گذشتہ روز کانگریس قائدین نے سبیتا اندرا ریڈی سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں کانگریس میں بر قرار رہنے کی خواہش کی تھی۔
اس دوران یہ کہا جا رہا تھا کہ سبیتا اندرا ریڈی کار گزار صدر تلنگانہ پر دیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریدی کے ہمراہ نئی دہلی میں صدر کانگریس راہو ل گاندھی سے ملاقات کرنے والی ہیں۔اس کے علاوہ ان افواہوں پر سبیتا اندرا ریڈی نے بھی کہا کہ وہ کانگریس میں بر قرار رہیں گی۔

تاہم سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ پر گتی بھون پہنچ کر چیف منسٹرو ٹی آر ایس سر براہ کے چندر شیکھر راؤ سے دو گھنٹہ طویل ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق رکن پارلیمنٹ حیدرآباداسد الدین اُویسی اور ایک صنعت کار نے اس ملاقات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کے دوران سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے فرزند کارتک ریڈی کو حلقہ پارلیمنٹ چیوڑلہ سے اُمیدوار بنانے کی خواہش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کے چندر شیکھر راؤ نے ٹی آر ایس پولٹ بیورو اجلاس میں اس موضوع پرتبادلہ خیال کرنے کا تیقن دیا ہے۔جو ہو سکتا ہے کابینہ میں ان کی شمولیت ہو۔اسی طرح ان کے فرزند پی کارتک ریڈی کو ٹکٹ دینے کو بھی طئے سمجھا جا رہا ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد ان کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق افواہوں کا بازار پھر ایک بار گرم ہو گیا ہے۔دوسری جانب یہ خبر ہے کہ سبیتا اندرا ریڈی نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے اور ٹی آر ایس میں شمولیت کے لئے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔سبیتا اندرا ریڈی اگر ٹی آر ایس میں شامل ہو جاتی ہیں تو وہ کانگریس سے منتخب ہونے والی پانچویں رکن اسمبلی ہون گی جو پارٹی سے بغاوت کر کے ٹی آر ایس میں شامل ہوں گی۔اس سے قبل کانگریس کے چار ارکان اسمبلی ،کانگریس چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔