Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگسافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے جلد موت ،تحقیقی مطالعہ میں نیا...

سافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے جلد موت ،تحقیقی مطالعہ میں نیا انکشاف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ سافٹ ڈرنکس روزآنہ پینا آج ایک فیشن بن چکا ہے لیکن اِس کے متعلق جو تازہ ترین انکشافات کئے گئے ہیں اُس کی تفصیلات جاننے کے بعد شاید عوام اپنی اِس عادت کو بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ سافٹ ڈرنک کا پینا جلد موت کا سبب بن رہا ہے۔

یوروپ کے 10 ممالک میں تقریباً 4.5 لاکھ افراد پر ایک تحقیقی مطالعہ کیا گیا اور اِس دوران اِن افراد کی اُس عادت کو معلوم کیا گیا جس میں وہ روزانہ 2 یا اُس سے زاید گلاس سافٹ ڈرنک پیتے تھے نیزیہ وہ مشروبات تھے جن میں قدرتی یا مصنوعی طور پر شکر استعمال کی جاتی تھی تاکہ اِس کی مٹھاس کو بڑھایا جاسکے۔

مطالعہ کے دوران قدرتی اور مصنوعی طور پر مشروبات میں شکر کی مقدار اور اِس سے ہونے والے مسائل پر تحقیق کی گئی کیوں کہ محققین نے اپنے کام کے دوران ہاضمے اور دیگر نظام کا بھی تجزیہ کیا۔ تحقیقاتی مطالعہ کے بعد اِس کی تمام تر تفصیلات جریدہ جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع کی گئی ہیں۔ تحقیقی مطالعہ کے دوران جن 4.5 لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا، اِن میں 1992 ءتا 2000 ءکے دوران اِن کی طرز زندگی کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا اور ایسے افراد کو ہی اِس مطالعہ میں شامل کیا گیا جن کی عمریں 16 سال یا اس سے زاید تھیں۔

 مطالعہ کے دوران ان شواہد کو بھی شامل کیا گیا کہ سافٹ ڈرنک پینے اور اِن کی اموات کے درمیان کہیں نہ کہیں ایک منفی رشتہ ضرور ہے کیوں کہ جن افراد میں سافٹ ڈرنک کا استعمال روزانہ کی اساس میں تھا اُنھیں امراض قلب اور اسٹروک سے بھی پریشان ہورہا پڑا۔ برطانیہ کے ایمپرئیل کالج لندن کے محقق جوناتھن پیرسن نے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنک اور جلد موت کا ضرور کوئی رشتہ ہے کیوں کہ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد نے روزانہ سافٹ ڈرنک کا استعمال کثرت سے رہا اُن کی اموات بھی کم عمروں میں ہوئی ہے۔

فرانس میں انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر (آئی اے آر سی) کے محقق نیل مرفی نے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنک کے استعمال اور جلد موت کے درمیان ایک مضبوط رشتہ تو ضرور ہے لیکن اِس کا ہرگز یہ مطلب تو نہیں کہ جلد موت کی وجوہات صرف سافٹ ڈرنگس کا زیادہ استعمال ہے۔