Monday, May 6, 2024
Homesliderسام سینگ کو بسٹ گلوبل برانڈز 2020 فہرست میں پانچویں مقام اور...

سام سینگ کو بسٹ گلوبل برانڈز 2020 فہرست میں پانچویں مقام اور ایپل سرفہرست

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سام سینگ الیکٹرانکس نے اعلان کیا ہے کہ یہ عالمی برانڈ مشاورت کرنے والی کمپنی انٹربرانڈ کے ذریعہ بہترین عالمی برانڈز 2020 کی فہرست میں پانچواں مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ فہرست میں بالترتیب ایپل، ایمیزون، مائیکرو سافٹ اور گوگل سرفہرست 4 برانڈز ہیں۔

کورونا کی وجہ سے 2020 عالمی کمپنیوں کے لئے مشکل کاروباری سال رہا اور بحران کے دور میں  مسائل لاحق ہونے کے باوجود سام سینگ نے برانڈ ویلیو میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ  2019 میں 61.1 بلین ڈالر سے بڑھا کر 62.3 ارب ڈالرکردیا۔کمپنی نے کہا کہ وہ بہترین گلوبل برانڈز 2017 کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچنے کے بعد تین سالوں میں عالمی سرفہرست 5 مقامات  میں شامل ہوگئی ہے۔

سام سینگ الیکٹرانکس کے سی ایم او وائی ایچ لی نے کہا ہم نے 2000 میں 5.2 بلین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آغاز کیا۔ اس سال ہم 62.3 بلین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پہلے پانچ ناموں میں شامل ہیں ، جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔

ہم دنیا بھر میں اپنے صارفین کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اپنی عالمی حیثیت کو مزید بڑھانے کے لئے ہم صارفین سے مشغول بات چیت جاری رکھیں گے۔جب 2000 میں برانڈ نے بہترین عالمی برانڈز کی اشاعت شروع کی تھی تو کمپنی اس سال 43 ویں مقام پر تھی  لیکن اس  کے بعد سے برانڈ ویلیو کے لحاظ سے مستقل ترقی ریکارڈ کررہی ہے۔

انٹربرانڈ مالی کارکردگی ، خریداری پر برانڈ اثر و رسوخ اور برانڈ مسابقت سمیت متعدد عوامل کے جامع تجزیے کی بنیاد پر کاروبار کی برانڈ ویلیو کا اندازہ لگایا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں ہندوستان میں کمپنی کو خاص مقام حاصل ہے اور خاص کر سیام سینگ کے اسمارٹ فون کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔