Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگسبری مالا اور رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ کا جمعرات کو فیصلہ

سبری مالا اور رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ کا جمعرات کو فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ سبری مالا اور رافیل سودا معاملوں میں دائر نظر ثانی درخواستوں پر جمعرات کو فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر چہارشبنہ کو دو الگ الگ نوٹس جاری کرکے دونوں معاملات کو فیصلہ کے لئے کل درج کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے ۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ سبری مالا مندر میں خواتین کی رسائی کی اجازت کے حکم کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ آئینی بنچ میں جسٹس گوگوئی کے علاوہ جسٹس روھنگٹن فلی نریمن، جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی قیادت والی تین رکنی بنچ رافیل لڑاکا طیارہ معاہدہ معاملہ کی آزادانہ تحقیقات نہ کروائے جانے کے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا اور دیگر کی نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ دے گی۔ اس بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان خصوصاً دارالحکومت دہلی اور آس اپس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح تک پہنچنے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہائی ڈروجن پر مبنی ایندھن کے استعمال کا امکان تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچنے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکز کو یہ صلاح دی۔ عدالت نے کہا کہ ملک میں ،خصوصاً قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے ۔اس پر قابو پانے کے لئے مرکز کو حل تلاش کرنا چاہئے ۔

مرکزی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت ٹکنالوجی اور دیگر اقدامات کے سہارے اس سلسلے میں پختہ انتظام کرنے کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی اختیاراتی کمیٹی تکنیکی افادیت کے سلسلے میں مطالعہ کرکے رپورٹ تیار کرے گی۔سپریم کورٹ نے اس معاملے میں تین دسمبر تک رپورٹ طلب کی ہے ۔