Friday, May 10, 2024
Homesliderسدی پیٹ کی لاونیا عوامی توجہ کا مرکز

سدی پیٹ کی لاونیا عوامی توجہ کا مرکز

- Advertisement -
- Advertisement -

سدی پیٹ ۔ ایک عورت کو مردانہ  نظام کے خلاف کھڑے ہونے اور کسی منصوبے میں کامیاب ہونے کے لیے ایک حقیقی ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔حالیہ دنوں میں درجنوں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں خواتین نے ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جہاں ماضی میں صرف مردوں کی اجارہ داری تھی لیکن سدی پیٹ کی خاتون نے حجامت کا پیشہ اختیار کرتے ہوئے اس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

 سدی پیٹ میں ایک خاتون اس وقت عوامی توجہ حاصل کرہی ہے۔ کوتوال لاونیا جو اپنے شوہر کے سیلون میں قینچی چلاتی ہے، اس چھوٹی سی جگہ پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر چکی ہے۔ لاونیا نے اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔ خود کو کچن تک محدود رکھنے کے بجائے وہ ہمت سے باہر نکلی اور کنگھی اور قینچی چلا دی۔ وہ ہیئر ڈریسنگ کرنے کے علاوہ داڑھی تراشتی ہے اور شیو کرتی ہے۔ اپنے شوہر سری نواس کی حوصلہ افزائی سے اس نے ہیئر ڈریسنگ سیلون قائم کیا ہے اور اسے کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

 اپنی ہمت اور عزم سے اس نے ثابت کر دیا کہ عورتیں ہر وہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو مرد کر سکتے ہیں۔ یہ خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ اس نے فیصلہ کن کارروائی کے ساتھ اس افسانے کو ختم کر دیا ہے کہ صرف مردوں کو ہی ہیئر ڈریسنگ سیلون میں کام کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں یاد رہے کہ لاونیا کے شوہر سری نواس نے 2018 کے انتخابات کے دوران، اپنی مہم کے تحت صارفین سے پیسے لیے بغیر کئی بالوں کی کٹائی کی تاکہ ٹی ہریش راؤ کو ایک لاکھ کی اکثریت حاصل ہو۔لاونیا کا یہ اقدام سدی پیٹ کی دیگر خواتین کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور وہ دیگر شعبوں میں بھی آگے آسکتی ہیں۔